ریسٹورنٹ منیجر اویس کو جاب کی آفر کرنے پر شہبازتاثیر تنقید کی زد میں
شہباز تاثیر کی کینول ریسٹورنٹ کے اویس نامی منیجر کو جاب کی آفر ۔۔ سوشل میڈیا صارفین نے شہباز تاثیر کوآڑے ہاتھوں لے لیا۔
گزشتہ روز ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ریسٹورنٹ کی مالک خواتین انگلش نہ آنے پر اپنے منیجر کا تمسخر اڑارہی ہیں۔
یہ دونوں ماڈرن خواتین ٹھٹھے اڑاتی اور منیجر کو مذاق کا نشانہ بناتے ہوئے تضحیک آمیز لہجے میں کہتی ہیں کہ آپ اندازہ لگائیں اس شخص کے ساتھ ہم اتنے عرصے سے کام کررہے ہیں اور اسے انگریزی کا ایک لفظ نہیں آتا اور یہ ہمارے اتنے اچھے ریسٹورنٹ کا منیجر ہے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین نے ان خواتین کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور سوشل میڈیا پر #BoycottCannoli ٹاپ ٹرینڈ رہا۔
سابق گورنر پنجاب کے صاحبزادے شہبازتاثیر نے ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد اویس نامی نوجوان کو اپنے ہاں جاب کی آفر کی۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں شہباز تاثیر نے لکھا کہ اویس کا نمبر تلاش کرنے میں میری مدد کریں۔ ہم اپنے ادارے "پیس پاکستان” کیلئے اسکی خدمات لینا پسند کریں گے۔
Help me find Awais’s number. My HR has an opening for a manager and we would absolutely love to hire him @pacepakistanltd
Twitter can be toxic. If one doesn’t respond to disgusting lies those lies become a false truth. So let’s do something nice for a change ❤️ Pakistan Zindabad— Shahbaz Taseer (@ShahbazTaseer) January 21, 2021
شہباز تاثیر نے مزید کہا کہ ٹویٹر زہریلا ہوسکتا ہے۔ اگر کوئی مکروہ جھوٹ کا جواب نہیں دیتا ہے تو وہ جھوٹ سچ بن جاتے ہیں۔ تو آئیے ایک تبدیلی کے لالے کے لئے کچھ اچھا کریں پاکستان زندہ باد
ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ سوشل میڈیا صارفین شہباز تاثیر کی حوصلہ افزائی کرتے لیکن شہباز تاثیر کا ٹریک ریکارڈ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے شہباز تاثیر کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ پہلے اپنے ملازموں کو تو تنخواہ دیدو۔ اپنے ملازموں کو تنخواہ دے نہیں سکتے اور تم ایک غریب کی نوکری چھڑوانے پر تل گئے ہو۔
آزاد منش نے لکھا کہ شہباز تاثیر جو اپنے پہلے کے ملازمین کی تنخواہیں نہیں دے سکتا وہ اعلان کر رہا ہے اویس منیجر کو نوکری دینے کا، ایسے لوگ stunt مار کے اگلے کا بھی بیڑا غرق کر دیتے ہیں
شہباز تاثیر جو اپنے پہلے کے ملازمین کی تنخواہیں نہیں دے سکتا وہ اعلان کر رہا ہے اویس منیجر کو نوکری دینے کا، ایسے لوگ stunt مار کے اگلے کا بھی بیڑا غرق کر دیتے ہیں 🙄
— سینیٹر آزاد منش ؎ (@Jugartist) January 21, 2021
ابوعلیحہ نے لکھا کہ شہباز تاثیر، اسلام آباد کے مینیجر اویس کو نوکری دینے کا اعلان کررہے ہیں جسے ان ہی جیسے چغد برگر ویل ڈن برو کہہ کر ریٹویٹ کررہے ہیں۔ شہباز تاثیر کے خلاف اس کے ایک سو بیس سے زاید ملازمین نے تنخواہوں اور واجبات کی ادائیگی کے لئے کورٹ کیس دائر کررکھے ہیں، موصوف جہاں پیش نہیں ہوتے۔
شہباز تاثیر، اسلام آباد کے مینیجر اویس کو نوکری دینے کا اعلان کررہے ہیں جسے ان ہی جیسے چغد برگر ویل ڈن برو کہہ کر ریٹویٹ کررہے ہیں۔
شہباز تاثیر کے خلاف اس کے ایک سو بیس سے زاید ملازمین نے تنخواہوں اور واجبات کی ادائیگی کے لئے کورٹ کیس دائر کررکھے ہیں، موصوف جہاں پیش نہیں ہوتے 😂
— ابوعلیحہ (@abualeeha) January 21, 2021
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ بہن کو وراثت کا شرعی حق دیں، ڈیلی ٹائمز کے ملازمین کو تنخواہ دیں پھر یہاں اویس کو دانہ ڈالیں.
بہن کو وراثت کا شرعی حق دیں، ڈیلی ٹائمز کے ملازمین کو تنخواہ دیں پھر یہاں اویس کو دانہ ڈالیں. https://t.co/yz1bLvFAm9
— پاکستانی ریــنچ (@WrenchoGrapghy) January 21, 2021
عمران راجہ نے لکھا کہ آپ کہنا چاہ رہے ہیں کیفے کینولی چھوڑے جہاں صرف بے عزتی ہوئی مگر تنخواہ تو مل جاتی ہے۔۔ اور آپ کے پاس آ جائے جہاں ملازمین اپنی تنخواہوں کو رو رہے ہیں ۔۔پائین تُسیں رین دیو
آپ @ShahbazTaseer کہنا چاہ رہے ہیں کیفے تنولی چھوڑے جہاں صرف بِستی بُستی ہوئی مگر تنخواہ تو مل جاتی ہے۔۔ اور آپ کے پاس آ جائے جہاں ملازمین اپنی تنخواہوں کو رو رہے ہیں ۔۔پائین تُسیں رین دیو #BoycottCannoli https://t.co/UcgbOOMXmr
— Imran A Raja®️ (@ImranARaja1) January 21, 2021
وقاص اقرار نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ امید کے تنخواہ بھی وقت پر مل جائے گی اسے۔ ڈیلی ٹائمز والوں جیسا سلوک نہیں ہوے گا۔
امید کے تنخواہ بھی وقت پر مل جائے گی اسے۔ ڈیلی ٹائمز والوں جیسا سلوک نہیں ہوے گا۔ https://t.co/txYzmymE6D
— Muhammad Waqas Iqrar (@wqs) January 21, 2021
ایک اور سوشل میڈٰیا صارف نے لکھا کہ ڈیلی ٹائمز کے ملازمین کو تنخواہ وقت پر دیا کریں، اتنا ہی بہت ہے۔
Please make a habit of paying your DT employees on time. That's the best you can do for now. https://t.co/eAclts6eGE
— Zaki Khalid ذکی خالد (@misterzedpk) January 21, 2021
ایک اور شخص نے لکھا کہ تنخواہ دو گے کہ مہینوں لٹکائے رکھو گے؟
تنخواہ دوگے کہ مہینوں لٹکائے رکھوگے؟——————– https://t.co/selq6gYYmi
— ووٹ کو عزت دو (@Mu7ibullah) January 21, 2021
واضح رہے کہ شہباز تاثیر سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے ہیں، شہباز تاثیر اور انکے بھائی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے اخبار ڈیلی ٹائمز کے ملازمین کو کئی ماہ سے تنخواہیں نہیں دیں ۔ اسکے علاوہ شہباز تاثیر اور انکے بھائی شہریار تاثیر پر الزام ہے کہ وہ اپنی بہن سارہ تاثیر کو جائیداد سے حصہ نہیں دے رہے جس کے بعد سارہ تاثیر نے اپنا حصہ لینے کیلئے عدالت کا رخ کیا۔
His dead father was the same holding salary for several months to his employees