ٹرمپ نے جوبائیڈن کو آخری خط میں کیا لکھا؟ سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز وائرل

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میں امریکا کے 45 میں سبکدوش ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے نو منتخب ہونے والے صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ کو وائٹ ہاؤس میں خوش آمدید نہ کہہ کر جہاں سالوں سے چلتی آ رہی روایت کو توڑا ہے وہی ڈونلڈ ٹرمپ نے برسوں پرانی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے میں منتخب ہونے والے صدر جوبائیڈن کے لیے ایک خط ضرور چھوڑا ہے۔

ٹرمپ کی جانب سے پرانی روایت برقرار رکھتے ہوئے میں منتخب صدر کے لیے لکھے گئے خط کی تصدیق کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پرسوں کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس میں ان کے لئے ایک خط چھوڑا ہے، البتہ اس خط میں کیا لکھا ہے اس کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتا سکتا لیکن اتنا ضرور بتا سکتا ہوں کہ خط انہوں نے بڑی فراخ دلی لکھا ہے۔

بعد ازاں امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے یہ نہ بتانے پر کہ ٹرمپ نے ان کے لیے خط میں کیا لکھا ہے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میمز بنانے والے میمرز کی جانب سے سبکدوش ہونے والے امریکی صدر کے خط کے حوالے سے طرح طرح کے مزاحیہ میمز کا طوفان آیا ہوا ہے، جس میں میمرز اندازہ لگا رہے ہیں کہ ٹرمپ نے جو بائیڈن کے لیے خط میں کیا لکھا ہوگا۔

مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر میمرز کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں کہا جارہا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نو منتخب ہونے والے صدر جو بائیڈن کے لیے خط میں لکھا ہوگا کہ "تم بھی یہ بات اچھی طرح سے جانتے ہو کہ یہ الیکشن میں جیتا ہوں”، "مجھے تم پر غصہ ہے اور نہ میں تم سے آج بات کروں گا اور نہ ہی آنے والے دنوں میں کروں گا”

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بھی پیچھے نہ رہے اور ٹرمپ کے آخری خط سے متعلق دلچسپ میمز شئیر کرتے رہے۔

واضح رہے کہ امریکا کے 45 ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی صدارتی مدت پوری کرنے کے بعد وائٹ ہاؤس سے رخصت ہو گئے ہیں اور نومنتخب صدر جوبائیڈن نے کل اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیے ہے جو اگلے 4 سال کی مدت کے لیے صدر منتخب ہو کر وائٹ ہاؤس منتقل ہو چکے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>