حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کی میک اپ کروانے اور گھٹیازبان کی ویڈیوز لیک کردیں

حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کی مزید ویڈیوز لیک کردیں۔۔ مفتی عبدالقوی کی میک اپ کرواتےہوئے کی ویڈیو بھی منظرعام پر۔۔

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے معروف عالم دین مفتی عبدالقوی کی میک اپ کرواتے ویڈیو بھی شئیر کردی۔ حریم شاہ کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی حالیہ ویڈیو میں مفتی قوی کو خاتون سے میک کرواتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں حریم شاہ کو بھی ویڈیو بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالا مشہور ڈائیلاگ "مارو مجھے مارو”کاستعمال کیا گیا ہے۔

حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر مفتی عبدالقوی کی ایک اور ویڈیو لیک کی جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ کیا آپ پیشانی پر بوسہ دیں گی؟ بعد میں اسے زبان باہر نکالنے کا کہتے ہیں

واضح رہے کہ کچھ روز قبل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہےجس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کراچی کے ایک ہوٹل کے کمرے میں مفتی عبدالقوی بیٹھے ہیں، اچانک معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کمرے میں داخل ہوتی ہیں اور مفتی عبدالقوی کو تھپڑمارکر بھاگ جاتی ہیں۔خاتون سے تھپڑ کھانے کے بعد مفتی عبدالقوی ہکا بکا رہ جاتے ہیں۔

بعدازاں حریم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی تصدیق کی اور کہا کہ انہوں نے ہی تھپڑ مارا ہے کیونکہ مفتی عبدالقوی ان سے نازیبا اور گھٹیاباتیں کررہے تھے ۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >