سوشل میڈیا صارفین کی اداکارہ ثنا فخر کی قابل اعتراض فوٹو پر کڑی تنقید

 

اداکارہ ثنا فخر نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ساتھ ان کے جنم دن کے موقع پر مبارکباد کے لیے کچھ تصاویر لگائیں جن میں سے ایک کے اندر وہ ان کا بوسہ لے رہی ہیں۔ اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان پر خوب تنقید کی۔

 

اسد عثمان نے کہا کہ اداکارہ کی ساری زندگی شان کے آگے پیچھے کھیتوں میں اچھلتے کودتے گزر گئی انہیں شرم وحیا کا کچھ پتہ نہیں۔

اسما کاسی نے کہا کہ اداکارہ نے خود کو پاکستان کی شلپا سیٹھی سمجھ رکھا ہے۔

جبکہ شہزاد نے کہا کہ وہ ایسی تصاویر لگا کر لوگوں کی توجہ حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

جس کے بعد آج اداکارہ کا ردعمل سامنے آ گیا۔ ثنا فخر نے اپنی انسٹاگرام لائیو کی ویڈیو کے دوران خود پر تنقید کرنے والوں سے کہا کہ میں آپ کے دکھ اور اذیت کو سمجھ سکتی ہوں مگر یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ آپ کو اس حرکت پر اعتراض ہے یا جس کے ساتھ یہ حرکت کی اس پر اعتراض ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی تنقید سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ تنقید کرنا آپ سب کا بنیادی حق ہے۔ کیونکہ مجھے فرق نہیں پڑتا کیونکہ اس تصویر پر بھی مجھے نفرت سے کہیں زیادہ لوگوں نے پیار دیااور مجھے یقین ہے کہ تنقید بھی محبت کا ہی ایک طریقہ ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ان کی زندگی میں نفرت کرنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے اور ویسے بھی دنیا یہاں ختم نہیں ہو جاتی اور اپنے اپنے کردار کے اندر کوئی بھی فرشتہ نہیں ہوتا۔

  • دکھاوا اور ریاکاری اس قوم کو لے ڈوبے گی خاص کر ان بوڑھی ہوتی اداکاراوں کی ہوچھی حرکات اور گلابی انگریزی سن کر سر شرم سے جھک جاتا ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >