واٹس ایپ کے آفیشل اسٹیٹس، صارفین تذبذب کا شکار،ایک بار پھر دلچسپ میمز کی بہار
آج 28 جنوری کی صبح واٹس ایپ صارفین کو اپنے موبائل پر واٹس ایپ کا آفیشل اسٹیٹس نظر آیا جو کہ ایک نئی چیز تھی کیونکہ عموماً آپ کے واٹس ایپ اسٹیٹس میں صرف وہی لوگ نظر آتے ہیں جن کا نمبر آپ کے پاس یا جن کے پاس آپ کا نمبر محفوظ ہو اور ان سے آپ کی بات چیت ہوتی ہو۔
واٹس ایپ آفیشل کے اس اسٹیٹس میں بتایا گیا ہے کہ اب انتظامیہ کی جانب سے ایپ سے متعلق کیے گئے اہم فیصلوں سے صارفین کو اسٹیس کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ صارفین کے پیغامات کو نہ ہی پڑھ سکتی ہے اور نہ ہی اس کے اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن کے باعث اس تک کسی کی رسائی ممکن ہے۔
اس نئی اپڈیٹ کی وجہ سے صارفین نے سوشل میڈیا کا رخ کیا اور واٹس ایپ ایک بار پھر ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور لوگ مزاحیہ میمز شیئر کرتے ہوئے نظر آئے۔
ثمین آصف نامی صارف نے کہا کہ بھروسہ شیشے کی طرح ہے جو ایک بار ٹوٹ جائے تو دوبارہ جوڑا نہیں جا سکتا۔
Trust is Like a Glass Once Broken It can't Be fix💔😆#WhatsApp #WhatsappPrivacy pic.twitter.com/I1vGunZprN
— Sameen asif (@Drsameen1) January 28, 2021
شیخ عباد نے کہا کہ ان کی صبح یہ دیکھ کر ہوئی ہے۔
Morning with kind of update #WhatsApp pic.twitter.com/mx6HT8z0GL
— Sheikh Ebad (@SheikhEbad12) January 28, 2021
اسامہ چودھری نے کہا کہ واٹس ایپ کی اسٹیٹس دیکھ کر یہی کہا جا سکتا ہے کہ اچھا مذاق ہے۔
Me seeing #WhatsApp status and privacy#WhatsApp pic.twitter.com/kRaF8LL6Jn
— Usama Chaudary (@Carbapenam07) January 28, 2021
عثمان وارث نے کہا کہ ان کے پاس مارک زکر برگ کا نمبر موجود ہے۔
I have Mark Zuckerberg number🤞😎😂#WhatsApp ht pic.twitter.com/T09TQ1qfKw
— Usman Waris (@UsmanWa93613732) January 28, 2021
رمشا الماس نے کہا کہ سوشل میڈیا کی طاقت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ نے بھی یوٹرن لے لیا ہے۔
Power Of Social Media "WhatsApp Ka Uturn"😂 #WhatsApp pic.twitter.com/i9OYEl3mQc
— Rimsha Almas🇵🇰 (@rimshaalmas1) January 28, 2021
سیدہ ترمذی نے کہا کہ واٹس کا موقف ہے کہ وہ پرائیویسی کے باعث ہمارے میسج نہیں پڑھ سکتا مگر اس کا نمبر اپنے پاس محفوظ کیے بغیر وہ اپنا اسٹیٹس ہمیں دکھا سکتا ہے۔
WhatsApp can't read our messages but they can show us their Status Story update without our saving their number 🌚#WhatsApp pic.twitter.com/kKsqobeX3a
— Syeda Trimzi (@TrimiziiiSyeda) January 28, 2021
ایک صارف نے کہا کہ واٹس ایپ کا سٹیٹس دیکھنے کے بعد انہیں یہ خیال آیا ہے کہ آج تو بڑے بڑے لوگ واٹس ایپ پر اسٹیٹس لگا رہے ہیں۔
Me after seeing #WhatsApp status
"Ohho bare bare log aye hein aj"😂 pic.twitter.com/y6ofyxfrhJ— Khadija (@Khadija75541845) January 28, 2021
آمنہ نے لکھا کہ ان کے پاس واٹس ایپ کے مالک کا نمبر ہے تو بہتر ہوگا اب ان سے تمیز سے بات کی جائے۔
I have Mark Zuckerberg number better talk to me nice.#WhatsApp pic.twitter.com/zAWqeOCgp1
— Amna (@ItxAmnaHere) January 28, 2021
یاد رہے کہ واٹس ایپ کی انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ فروری 2021 سے وہ اپنی پرائیویسی پالیسی کو تبدیل کر رہے ہیں جس کے تحت صارفین کے ڈیٹا پر کمپنی کا اختیار بڑھ جائے گا۔ کمپنی نے کہا تھا کہ وہ واٹس ایپ صارفین کی چیٹس کو اسٹور اور مینج کرنے کے لیے فیس بک کی سروسز استعمال کرے گی۔
واٹس ایپ کی مذکورہ وضاحت کے بعد اس پر تنقید کی گئی اور اس پر الزام لگایا گیا کہ وہ صارفین کی ذاتی معلومات کو فیس بک کے ساتھ شیئر کرے گا۔ تاہم بعد ازاں واٹس ایپ انتظامیہ نے وضاحت کی تھی کہ وہ صارفین کے ڈیٹا کو نہ تو فروخت کریں گے اور نہ ہی اس تک ان کی رسائی ہے۔