خلیل الرحمان قمر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوع بحث کیوں بنے ہوئے ہیں؟
مشہور مصنف و ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر اپنے سخت موقف کی وجہ سے اکثر تنقید کی زد میں آجاتے ہیں، حسب روایت وہ ایک بار پھر سوشل میڈیا کی تنقید کا شکار ہوگئے ہیں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیل الرحمان قمر ایک بار پھر ایک ٹی وی ٹاک شو میں اپنے سخت لہجے اور بے لچک موقف کی وجہ سے سوشل میڈیا کی تنقید کی زد میں ہیں، اس بار انہوں نے ایک خاتون سماجی رہنما کے ساتھ سخت لہجے میں بات کی اور ہوسٹ کی جانب سے احترام سے بات کرنے کی تاکید پر پروگرام چھوڑ کر رخصت ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی پر 4 شادیوں اور شادی کے درمیان ہونے والی تقریبات کے موضوع پر پروگرام منعقد کیا گیا جس میں خلیل الرحمان قمر اور سماجی رہنما ایلیا زہرہ کے درمیان شدید قسم کی بحث چھڑ گئی ۔
Just had a horrible encounter with toxic masculinity. Khalilur Rehman Qamar lost his marbles during a talk show when I called him out over his hateful rhetoric. He left the show while yelling at the top of his lungs. Called me a RAW agent and spewed sexist slurs pic.twitter.com/KPAKHqXv1k
— Ailia Zehra (@AiliaZehra) February 19, 2021
دونوں کے درمیان جب تکرار نے زور پکڑا تو پروگرام کے میزبان نے خلیل الرحمان قمر کو احترام سے گفتگو کرنے کی تاکید کی جس پر وہ برا مان گئے اورشو کے درمیان سے اٹھ کر چلے گئے۔
خلیل الرحمان قمر کو جانے سے روکنے کیلئے پروگرام کی پروڈکشن ٹیم نے کوشش بھی کی مگروہ راضی نہیں ہوئےاور چینل سے روانہ ہوگئے۔
پروگرام میں شریک سماجی رہنما ایلیا زہرہ نے واقعے سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں خلیل الرحمان قمر کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہوں نے مجھے را کا ایجنٹ قرار دیدیا ، میرےخلاف غیر اخلاقی لفظوں کا استعمال کیا اور مجھ پر بے تحاشا چیختے ہوئے وہ شو چھوڑ کر چلے گئے۔
Thank you everyone for your support. Means a lot. I am also grateful to the host @IqAwais who refused to be bullied into silencing me.
It’s 2021 — Pakistani women will no longer let men like KRQ get away with this behaviour. We will call them out each and every time
— Ailia Zehra (@AiliaZehra) February 20, 2021
خاتون سماجی رہنما کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین ایک بار پھر خلیل الرحمان قمر پر شدید تنقید کرنا شروع ہوگئے ہیں، صارفین کا کہنا تھا کہ خلیل الرحما ن قمر کو ادب آداب اور احترام سیکھنا چاہیے۔
This man should learn some manners, I tell you. But what I feel is that he does not have an answer to that question. Well,I have one friend who does the same. 🤣
— Mountain Girl 🇳🇵 बाहुनवादी (@mountain2040) February 20, 2021
؎
Seriously. WHY is he allowed on talk shows at all??
— Han (@rehanna83) February 19, 2021
I do agree that he is rude but one plus goes to him that he did not interfere while other gusts are commenting . The the ladies should not interfere him …let him talk ….agree or dis agree you have the right .If you will screw up a person with this attitude obviously he will react in this way.
He should sit at home … just makes an ass of himself. Bad representation for men gender in lol ….. but I think he is allowed on tv to teach young men how not to think and not be like !!!!!!
This stupid anchor is saying Mazbhi Tabka
yani kay qdamat psand tabka
mazhbi tabqa is qdamat psand tabka
عورتوں کے حقوق ایک طرف لیکن یہ بھی سچ ہے کہ ہماری ٹاک شوز میں آنے والی عورتیں بدتمیز اور اجڈ ہیں۔ جو بھی دوسرا کوئی بات کرنے لگتا ہے اس کے درمیان چر چر کرتی رہتی ہیں۔ اور یہ صرف کسی ایک عورت کا مسئلہ نہی بلکہ ان سب کے ساتھ یہی مسئلہ ہے۔ ہماری عورتوں کو یہ عادت ہے کہ بولتے ہی رہنا ہے۔ خلیل الزماں میں بھی خرابی ہے کہ اس میں قوت برداشت بلکل نہی ہے، لیکن اس دفعہ اس نے عایلیہ زہرا سے کہا کہ محترمہ آپ کے بولتے ہوئے میں نے مداخلت نہی کی اس لیے میرے بولتے ہوئے مداخلت نہ کریں۔ لیکن وہ عورت تو ٹر ٹر بولے کی چلی جارہی تھی حالنکہ بات خلیل الزمان کر رہا تھا۔ بلآخر خلیل عایلیہ کے نہ رکنے پر خلیل اٹھ کر چلا گیا۔ میں نے وہ پراگرام دیکھا ہے اور میرے خیال میں عورتوں کو مباحثہ بارے تہذیب سیکھنی چاہیئے۔ اس بارے انہیں ملیکہ بخاری سے لیسنز لینے چاہئیں۔