ڈنکے کی چوٹ پر حمایت کا اعلان خواجہ سعد ماضی میں گیلانی سے متعلق کیا کہتے رہے؟

سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ ن نے سیاسی مفاد کیلئے اختلافات بھلادیئے, اور اب ماضی کے دشمن دوست بن گئے ہیں, لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق ماضی میں پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی اور آصف زرداری کیخلاف بیانات دیئے اور اب سینیٹ الیکشن میں گیلانی کو ڈنکے کی چوٹ پر ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی سینیٹ انتخابات کے لیے پاکستان ڈیموکریٹک کے متفقہ امیدوار ہیں, مسلم لیگ ن سینیٹ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کو ڈنکے کی چوٹ پر ووٹ دے گی۔

اس سےقبل ماضی میں خواجہ سعد رفیق گیلانی اور زرداری کرپشن کیلاف بیانات دیتے رہے ہیں,انہوں نے کہا تھا کہ زرداری گیلانی کرپشن کیخلاف سیاسی جماعت کا ساتھ دینے کو تیار ہیں, اور دونوں کو مزید مہلت نہیں دینے چاہئے۔

اس سے قبل لیگی رہنما احسن اقبال بھی گیلانی کے خلاف ماضی کے بیانات بھلا کر سینیٹ انتخابات کیلئے گیلانی کی حمایت کا اعلان کرچکے, سزا یافتہ سور مجرم وزیراعظم نامنطور کے نعرے لگانے والے احسن اقبال بھی اب حامی ہیں,تین مارچ کو سینیٹ انتخابات کا میدان سجے گا, جس کے لیے اپوزیشن جماعتوں نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو اسلام آباد سے متفقہ امیدوار منتخب کیا ہے۔

گزشتہ روز یوسف رضا گیلانی نے احتساب عدالت میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات بھی کی تھی جس میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی مشاورت بھی کی گئی تھی۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کریں گے، جس میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔

  • یہ کھوجا ساری عمر یہ کہہ کر لوگوں سے ووٹ لیتا رہا میرے باپ خواجہ رفیق کو پیپلز پارٹی والوں نے مارا ہے مجھے ووٹ دو اب اپنے ابے کا قتل بیچ دیا اقتدار کی لالچ نے انگا کر دیا انہیں باقی باتوں کی بات بڑے بڑے ننگیں ہوئے عمران کے بغض میں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >