ابھی نندن اور 27 فروری کے ٹرینڈز سوشل میڈیا پر چھاگئے، دلچسپ میمز اور تبصرے

مسلح افواج کے 27 فروری 2019 کے بھارت کے خلاف کی یاد میں سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے ۔۔ 27 فروری سے متعلق تمام ٹاپ ٹرینڈز ایک ہی موضوع پر

27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دوران دشمن کے دو جہاز مار گرائے تھے اور پائلٹ ابھی نندن گرفتار کر لیا تھا۔ آج اس آپریشن کو 2سال پورے ہو گئے ہیں اور یہ دن روز روشن کی طرح تاریخ میں لکھا جا چکا ہے جو کہ پاکستان کی مسلح افواج کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یہ دن بھارت کیلئے ہزیمت کا دن تھا، اس دن کی خاص بات پاکستان کا بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کرنا تھا، پاکستان نے بھارتی پائلٹ کو گرفتار کرکے اسے چائے پلائی اور ابھی نندن کی چائے پینے کی تعریف پر دلچسپ میمز بنیں ۔ آج بھی جہاں ابھی نندن پر دلچسپ تبصرے ہورہے ہیں وہیں دلچسپ میمز بھی بن رہی ہیں۔

اس دن کی مناسبت سے سوشل میڈیا صارفین نے بھی بھرپور حصہ ڈالا دلچسپ امر یہ ہے کہ پاکستان میں ٹاپ پر آنے والے تمام سوشل میڈیا ٹرینڈز کا موضوع ایک ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اپنے ٹویٹس میں بھارت اور ابھی نندن پر خوب فقرے بازی کی، دلچسپ میمز اور ویڈیوز شئیر کیں۔

ہنس مسرور بڑوی نامی صارف نے کہا کہ درختوں کے بدلے 2جہاز مار گرائے بہت ظالم ہو۔

رانا ابرار نے کہا کہ صرف یہ یاد کرانا تھا کہ چائے کیسی تھی؟

حسیب نامی صارف نے کہا کہ بھارتی مورکھ 27 فروری کو پاکستان میں ہونے والی حیران کن ٹی پارٹی کبھی نہیں بھولیں گے۔

عبدالرحمان نے پاک فضائیہ کی تعریف کرتے ہوئے وہ تصویر شیئر کی جس میں ابھی نندن کو چائے پیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ہمایوں نے کہا کہ جب ابھی نندن کا طیارہ گرا تو بھارت نے دعویٰ کر دیا کہ بھارتی پائلٹ نے بھی پاکستان کا ایک ایف16 جہاز گرایا ہے جبکہ اس نے بھارت کا ہی ہیلی کاپٹر گرایا تھا جو کہ بھارت میں ہی گر گیا۔

سیدہ سعدیہ نامی صارف نے مزح سے بھرپور تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ چائے بہت مزے کی تھی۔

یاسر مقبول نے ایک تصویر شیئر کی جس میں ابھی نندن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ میں ہوں یہ میرا جہاز ہے اور یہ میری بے عزتی ہو رہی ہے۔

صدف خان نامی صارف نے پاک فوج کے جوانوں کو خوشی سے ناچتے دیکھا جا سکتا ہے، اس صارف نے کہا کہ دشمن کو چائے پلانے کے بعد ہمارے جوان خوشی منا رہے ہیں۔

امجد علی نے کہا کہ ایک کپ چائے کی قیمت تم کیا جانو چائے سے محبت کرنے والوں نے تو ایک کپ چائے کیلئے MIG_21 (بھارتی جنگی طیارہ) دے دیا۔

ایک صارف نے بھارت کی جانب سے پاکستانی چائے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چائے تو ہم روز پیتے ہیں مگر 27 فروری کو جو پاکستان نے بھارت کو چائے پلائی وہ پوری دنیا میں مشہور ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >