پلوشہ خان کے گھر پر حملہ،شہباز گل اور بے نظیر شاہ آمنے سامنے
پلوشہ خان کے گھر پر حملہ،شہباز گل اور بے نظیر شاہ آمنے سامنے
پی ٹی آئی رہنما پلوشہ خان کے گھر پر حملے کے بعد وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل اور صحافی بے نظیر شاہ کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوگئی,بے نظیر شاہ نے شہباز گل پر پلوشہ خان کے گھر کا پتا شیئر کرنے کا الزام عائد کردیا,جس پر شہباز گل نے بھی خوب آڑے ہاتھوں لیا۔
شہباز گل نے ٹوئٹ میں لکھا کہ بے نظیر شاہ آپ پی پی کی ترجمان تو تھیں ہی اب آپ نے جھوٹ بھی بولنا شروع کر دیا, میں نے پبلک پارک کا ایڈریس شئیر کیا تھا, کیا پلوشہ واقعی پبلک پارک میں رہائش پزیر ہیں ؟ کچھ تو خیال کر لیں۔ اتنا اندھا جھوٹ۔
آپ پی پی کی ترجمان تو تھیں ہی اب آپ نے جھوٹ بھی بولنا شروع کر دیا۔ میں نے پبلک پارک کا ایڈریس شئیر کیا تھا۔ کیا پلوشہ واقعی پبلک پارک میں رہائش پزیر ہیں ؟ کچھ تو خیال کر لیں۔ اتنا اندھا جھوٹ۔ https://t.co/EGBsQB93hE
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 27, 2021
صحافی بے نظیر شاہ نے ٹوئٹ پر الزام عائد کیا تھا کہ کچھ دن قبل وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ٹویٹر پر پلوشہ خان کا کراچی ایڈریس شیئر کیا تھا۔ جس پر جوابی ٹوئٹ میں شہباز گل نے وضاحت دیتے ہوئے بے بظیر شاہ پر تنقید کی تھی۔
Six days back the special assistant to the prime minister Shahbaz Gill had shared a Karachi address of Palwasha Khan on Twitter. https://t.co/hlZrZlBz1W https://t.co/EBTJQDSgUl
— Benazir Shah (@Benazir_Shah) February 27, 2021
پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما و سینیٹ انتخابات میں سندھ سے امیدوار پلوشہ خان کے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع گھر پر حملہ کیا گیا تھا۔
پلوشہ خان کے مطابق 5 سے زائد افراد میرے گھر آئے اورگھروالوں کودھمکیاں دیں,حملہ آور کہہ رہےتھے پلوشہ خان کو باہرنکالو,پی پی رہنما کے مطابق معلوم نہیں کہ مشکوک افراد کی آمد کا مقصد کیا تھا تاہم اہل محلہ بھی واقعے پرتشویش میں مبتلا تھے۔
Not new, these corrupt politicians and journalists always play woman card.
She should be reported. Making fake accusations like that can be very dangerous if someone decides to attack the person based on lies.