مجھے میری جلد پسند ہے،سائرہ یوسف کا ناقدین کو جواب

  

سوشل میڈیا صارفین اچھائی ہو یا برائی ہاتھ دھو کر پیچھے پڑ جاتے ہیں، تعریف کرنے پر آئیں تو زمین سے آسمان پر پہنچادیں گے، برائی پر آئیں تو زمین پر پٹخ دینگے، اس بار ہر دل عزیر سائرہ یوسف بنیں صارفین کی تنقید کا نشانہ، لیکن ہمیشہ کی طرح اس بار سائرہ یوسف خاموش نہ رہیں،معروف اداکارہ اور ماڈل سائرہ یوسف نے اُن کی جِلد پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کو لگے ہاتھوں جواب دے ڈالا۔

سائرہ یوسف نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ناقدین کے لیے خصوصی اسٹوری شیئر کی، جس میں وہ میک اپ کے بغیر ہیں اور اس کے باوجود بھی ان کا چہرہ خوبصورت اور جلد شفاف اور صحت مند لگ رہی ہے۔

سائرہ یوسف نے انسٹا اسٹوری کے کیپشن میں ناقدین کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے لکھا کہ مجھے اپنی جِلد بہت پسند ہے، یہ تصویر فلٹر اور میک اپ کے بغیر لی گئی ہے۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر سائرہ یوسف کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں اُن کی جِلد کافی خراب نظر آرہی تھی،تصویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے سائرہ یوسف پر تنقید کی تھی۔

صارفین نے تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی جِلد بہت خراب ہوگئی جبکہ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ اداکارہ کی عُمر ڈھل رہی ہے،کچھ سوشل میڈیا صارفین نے سائرہ یوسف کی حمایت میں بھی کمنٹس کئے اور ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیا۔

شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے شادی کے آٹھ سال بعد علیحدگی اختیار کی تو یہ ہی سوشل میڈیا صارفین سائرہ یوسف کے حامی بن کر ابھرےتھے،اور شہروز سبزواری پر بھرپور طنز کے نشتر چلائے تھے، سائرہ یوسف سوشل میڈیا پر کچھ زیادہ فعال نہیں رہتیں لیکن اس بار انہوں جواب دینا ضروری سمجھا، سائرہ یوسف نے گلوکار عاطف اسلم کے نئے گانے ’رات‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >