اے سی سی اے میں ٹاپ کرنے والی زارا نعیم کی ‘پاوری گرل‘ سے موازنہ کرنے پر مایوسی؟

پاکستان کا نام فخر سے بلند کرنے والی زارا نعیم ڈار جنہوں نے ایسوسی ایشن آف چارٹر سرٹیفائڈ اکاؤنٹس ( اے سی سی اے) کے امتحان میں دنیا بھر کے طلبا کو پچھاڑ دیا ہے نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ان کو سوشل میڈیا پر اپنا کسی دوسرے کے ساتھ موازنہ کیا جانا پسند نہیں آیا۔

زارا نعیم نے اس معاملے کی جانب اشارہ کیا کہ ان کے دنیا بھر کو ٹاپ کرنے خبر جب سامنے آئی تو تبھی سوشل میڈیا انفلوئنسر دنانیر مبین کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں وہ اپنے کچھ دوستوں کے ہمراہ شمالی علاقہ جات کی سیر کے دوران انوکھے انداز میں بتاتی ہیں کہ ہماری پاؤری ہو رہی ہے۔

اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد وہ پاؤری گرل کے نام سے مشہور ہوئیں اور شہرت کی بلندیوں تک پہنچ گئیں، راتوں رات اسٹار بننے والی دنانیر مبین کا کچھ لوگ سوشل میڈیا پر زارا نعیم سے موازنہ کرتے نظر آئے جس پر اے سی سی اے ٹاپر کچھ برہم نظر آئیں۔
زارا نے ایک انٹرویو میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سچ کہوں تو مجھے یہ باتیں سن کر بہت مایوسی ہوئی کیوں کہ دنانیر کے وائرل ہونے میں اس بات کا بھی ہاتھ تھا کہ لوگ ہم دونوں کا موازنہ کر رہے تھے جوکہ میرے نزدیک غلط ہے۔ اُمید ہے لوگوں کو بھی یہ بات غلط لگی ہوگی۔

زارا نعیم نے یہ بھی کہا کہ موازنہ ایک جیسے کام پر کیا جاتا ہے لیکن ہم دونوں کے کام مختلف تھے اس لئے ہم دونوں کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ یہ تو دراصل کسی کی حوصلہ شکنی کرنے کے مترادف ہے۔ مجھے تنقید کا سامنا کرنا آتا ہے اگرچہ وہ تنقید مثبت پہلو پر ہو۔

  • Dear Zara aap Pakistan ka asset hein, aur ye pawri girl chund
    lofo k liay sirf aik entertainer hai, aap ka aur uss ka koi mawazna nahi,,kuj arsa guzar janein dein aap iss pawri girl ka naam tak nahi sunein ge,, but aap ab hamesha hamesha k liay pakistan k naam k saath attach ho gai hein..

    • دونوں بیٹیاں پاکستان کا اثاثہ ہیں اور تمام پاکستانیوں کو اپنی دونوں بیٹیوں پر فخر ھے ان دونوں بیٹیوں کا آپس میں کوئی موازنہ نہیں ھے دونوں اپنی اپنی جگہ انمول ہیرے ہیں۔

      • زارا کے اثاثہ ہونے کی تو تک بنتی ہے دوسری نے کیا بڑا کام کیا ہے نا کہ اپنے بولنے پہ شرمندہ ہو ڈنگر عوام اس کو ایپر یشیٹ کر رہی ہے

  • پڑھ لکھ کر بھی بونگیاں مار رہی ہے۔ جتنی اسے کورج ملی اسے تو خوش ہونا چاہئیے۔ سوسائیٹی میں لوگ مختلف وجوہات کی وجہ سے مشہور ہو جاتے ہیں۔ کوئی لمبی محنت سے اور کوئی ایک لمحے میں۔ اس پر موازنہ کیسا؟


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >