وزیراعظم ہمت کریں اسمبلیاں تحلیل کریں،کامران خان کا عمران خان کو مشورہ

وزیراعظم ہمت کریں اسمبلیاں تحلیل کریں،کامران خان کا عمران خان کو مشورہ

لولی لنگڑی حکومت کس کام کی؟ عمران خان ہمت کریں اسمبلیاں تحلیل کریں، کامران خان کا وزیراعظم کو مشورہ

پاکستان کی میڈیا انڈسٹری کے معروف صحافی اور اینکر پرسن کامران خان کی جانب سے پی ٹی آئی کی سینیٹ کی نشست پر شکست پر رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے، جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو اسمبلیاں تحلیل کرنے اور نئے انتخابات کا اعلان کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

کامران خان کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ "‏جو بھی ہوا جیسے بھی ہوا جنہوں نے بھی کیا اب ناممکن ہے عمران خان حکومت آج سینیٹ نتائج سے جنم لینے والی سیاسی سونامی کو سہ سکے! لولی لنگڑی حکومت کس کام کی؟ عمران خان ہمت کریں اسمبلیاں تحلیل کریں نئے انتخابات کا اعلان کریں پھر دیکھیں عوام انکے ساتھ ہیں یا نواز۔زرداری اتحاد کے ساتھ”

کامران خان نے ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ "‏عمران خان چاہیں نہ چاہیں پارلیمنٹ نے بشمول پی ٹی آئی باغیان نے یوسف رضا گیلانی کو حفیظ شیخ پر فوقیت دیکر NRO کے حق میں ووٹ دیا اب وہ اس گرینڈ NRO کو نہیں روک سکتے جو پاکستان کے دروازے پر کھڑا ہے پارلیمنٹ کے نزدیک کرپشن الزامات کی کوئی حیثیت نہیں 22 کروڑ پاکستانیوں سے بھی پوچھ لیں”

ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں کامران خان کا عمران خان حکومت کو جمہوری، آئینی اور قانونی ساکھ کو نئی جان دینے اور اخلاقی جواز رکھنے کا ایک راستہ قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ "‏عمران خان حکومت جمہوری آئینی قانونی ساکھ کو نئی جان دینے و اخلاقی جواز رکھنے کا ایک راستہ ہے عمران خان قومی اسمبلی سے فوری اعتماد کا ووٹ حاصل کریں امید ہے وہ 174 حکومتی اراکین جنہوں نے اسلام آباد سے پی ٹی آئی کی فوزیہ ارشدکامیاب کیا وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ دیں گے”

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کچھ ناراض ارکان اسمبلی نے اسلام آباد سے سینیٹ کی سیٹ کے امیدوار حفیظ شیخ کو ووٹ دینے کے بجائے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دے کر کامیاب کروایا ہے، جس پر سیاسی، صحافی اور سماجی حلقوں میں نئی بحث کا بازار گرم ہو گیا ہے۔

  • This whole country people are dalals of their moms. Seriously no respect. You can do anything to them if you give them money. Their lives all room around money. What a filthy nation !

  • PTI govt ki koi zara bhi performance, kisi bhi sector mayn hoti tou Khan kab ka assemblies dissolve kar chuka hota , problem yeh hy k 1st day say govt ki na koi writ hay, law and order ulta kharab howa hay, mehngai aur bayrozgari apni inteha pay hay, koi naya project na laga, corruption nay common aadmi ka hal bura kiya howa hay…. 1 bhi aisi cheez nhi k jissay pti govt keh sakay k yahan difference dekh lo …. sugar, aata , cement , petrol scandals iskay ilawa hayn…
    Ab agar dissolve karay assemblies, tou Noon Punjab sweep , KPK 50-60%, Balochi parties unkay sath, aur Karachi bhi sweep….. easily 2/3 majority…

  • as a nation it is shame on all of us for selecting these people.

    Shame on TV Anchors and Shame on Political Leaders (SO CALLED) with their teeth out and passing EXPERT COMMENTS on this Mega Corruption.

    ZAMEER KA SAUDA HAI , QOAM KA JANAZA HAI ZARA DHOOM SAY NIKHLAY.

    SUB DOZAQ KI AAG OR QABAR KI MITTI HAI.

    SUB MITTI HO JAEY GA


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >