قومی کرکٹرز کی وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر مبارکباد

قومی کرکٹرز کی وزیراعظم عمران خان کو  اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر مبارکباد

وزیراعظم عمران خان کے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہونے پر قومی کرکٹرز بھی خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی نشست ہارنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کیا تھا،پارلیمنٹ کے اجلاس میں 178 اراکین نے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم کو دوبارہ پارلیمنٹ کا اعتماد حاصل ہونے پر سابق و موجودہ کرکٹرز بھی خوش نظر آرہے ہیں اور اپنی خوشی کا اظہار بھی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ اور سابق کپتان وقار یونس نے عمران خان اور چیتے کی تصویر کو ایڈٹ کرکے ایک دوسرے میں ضم کیا اور پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ” اور چیتا ایک بار پھر دھاڑ رہا ہے، میرے کپتان مبارک ہو”۔

اپنی دوسری ٹویٹ میں وقار یونس کا کہنا تھا کہ” عمران خان سے محبت کی وجہ ان کی اصول پرستی، ایمانداری اور کبھی ہار نہ ماننے کی عادت ہے”۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے بھی ٹویٹر پر عمران خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ "یہ عمران خان کا ایک ماسٹر سٹروک ہے”۔

خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی جویریہ خان نے اپنی ٹویٹ میں تحریک انصاف کے ترانے کے بول لکھے اور عمران خان کو مبارکباد پیش کی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >