شوبز ستارے بھی عمران خان کی جیت پر خوشی سے نہال

شوبز ستارے بھی عمران خان کی جیت پر خوشی سے نہال

عمران خان کے  پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہونے پر شوبز کے ستارے بھی خوب خوشیاں مناتے دکھائی دے رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی نشست ہارنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کیا تھا،  جس کے بعد آج پارلیمنٹ کے اجلاس میں 178 اراکین نے وزیراعظم عمران  خان  پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم کو دوبارہ پارلیمنٹ کا اعتماد حاصل ہونے پر  فن کاروں  نے بھی خوب خوشی کا اظہار کیا اور عمران خان کو مبارکباد پیش کی۔

لالی ووڈ کے ایکشن ہیرو شان نے ٹویٹر پر اپنے پیغا م میں کہا کہ ” عمران خان صاحب میں آپ کے ساتھ ایسے کھڑا ہوں جیسے آپ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، ہوسکتا ہے پارلیمنٹ میں میرے ووٹ کی کوئی حیثیت نہ ہو مگر میری آپ کیلئے اور پاکستان کیلئے دعائیں ہمیشہ سنی جائیں گی”۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کی جیت درحقیقت  پاکستان کی  جیت ہے۔

 

مشہور گلوکار و اداکار فرحان سعید نے  اپنے پیغام میں کہا کہ ” وزیراعظم عمرا ن خان صاحب یہ پہلی یا آخری بار نہیں تھا، یہ ایک کٹھن راستہ اور مشکل  کام ہے ، اگر کوئی اس راستے پر چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے تو وہ آپ ہیں، ہم وہ سب کرنے کیلئے تیار ہیں جس سے ہم اپنی آنے والی نسلوں کو ویسا پاکستان دینے کے قابل ہوں جس کا ہم خواب دیکھتے ہیں”۔

مشہور اداکار  ہارون شاہد  نے اپنے پیغام میں کہا کہ ” آج کی کارروائی میں حصہ لینے والے تمام افراد مبارک کے مستحق ہیں، مگر اپنی دیانت اور خودداری کو ایسے ہی برقرار رکھیں، وزیراعظم عمران خان کا اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیابی مخالفین کے منہ پر تمانچہ ہے”۔

سابقہ اداکارہ وینا ملک نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ”اعتماد صرف اور صرف خان پر”۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >