عثمان کا کردار نبھانے والے ترک اداکار کی نئی تصاویر اور ویڈیوز نےدھوم مچادی

عثمان کا کردار نبھانے والے ترک اداکار کی نئی تصاویر اور ویڈیوز نےدھوم مچادی

کورلش عثمان میں مرکزی کردار نبھانے والے ترک اداکار براق اوزچیویت نے اپنی حال ہی میں نئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں جنہیں بڑی تعداد میں لوگوں نے دیکھا اور پسند کیا ہے۔

براق اوزچیویت کا ترک ڈرامہ کورلش عثمان تاریخی کہانی پر مبنی ارطغرل غازی ہی کا اگلا حصہ ہے جس کا دوسرا سیزن ٹی وی پر نشر ہونے کے بعد ان کے چاہنے والوں میں حیران کن حد تک اضافہ ہوا ہے۔

ترک اداکار کے اس ڈرامے کے بعد ان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 16.5 ملین تک پہنچ گئی ہے جہاں وہ اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز جاری کرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے گزشتہ روز جو تصاویر اور ویڈیوز جاری کی ہیں ان میں وہ نہایت ہی خوبصورت پینٹ کوٹ زیب تن کیے ہوئے ہیں اور دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سمندر کنارے کسی مہنگی گاڑی کے ساتھ فوٹو شوٹ کروا رہے ہیں۔

عثمان کا کردار نبھانے والے ترک اداکار کی نئی تصاویر اور ویڈیوز نےدھوم مچادی عثمان کا کردار نبھانے والے ترک اداکار کی نئی تصاویر اور ویڈیوز نےدھوم مچادی

پاکستان میں ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کو وزیراعظم کی ہدایت پر گزشتہ سال رمضان کے مہینے سے پاکستان میں سرکاری ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے جس کو دیکھنے والے صارفین کورلش عثمان کو بھی بطور خاص ترک ٹی وی چینل پر ہی دیکھ لیتے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>