وزیراعظم شیخ رشید سےناراض؟ رؤف کلاسرا کے دعوے میں کتنی صداقت ؟

وزیراعظم عمران خان شیخ رشید سے ناراض۔۔ شیخ رشید سے ہاتھ نہیں ملایا۔۔ شیخ رشید کی وزارت خطرے میں۔۔ رؤف کلاسرا کے اس دعوے میں کتنی صداقت ہے؟

رؤف کلاسرا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا ہے۔شیخ رشید نے وزیراعظم سے ہاتھ ملانے کی کوشش کی لیکن وزیراعظم عمران خان انہیں اگنور کرکے چلے گئے۔

رؤف کلاسرا نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم عمران خان شیخ رشید سے ناراض ہے اور مجھے لگ رہا ہے کہ شیخ رشید کی وزارت بھی خطرے میں پڑگئی ہے کیونکہ شیخ رشید وغیرہ نے عمران خان کو یقین دلایا تھا کہ حفیظ شیخ جیت جائیں گے لیکن حفیظ شیخ نہیں جیتے۔

رؤف کلاسرا کے مطابق شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان سے کہا تھا کہ یوسف رضاگیلانی نہیں جیتےگا لیکن وزیراعظم عمران خان کہتے رہے کہ انہیں ہلکا نہ لیں۔شیخ رشید کے بیانات سے وزیراعظم عمران خان کو بڑی شرمندگی ہوئی کیونکہ یہ ملک کا وزیرداخلہ کہہ رہا تھا۔

کیا رؤف کلاسرا کا یہ دعویٰ درست ہے؟ کیا واقعی وزیراعظم عمران خان نے جان بوجھ کر شیخ رشید سے ہاتھ نہیں ملایا؟ اکثر یہ ہوتا ہے کہ ہمارا ذہن کسی اور سوچ میں ہوتا ہے، ہم چلتے پھرتے سوچ رہے ہوتے ہیں اور کوئی کسی قریبی دوست یا عزیز پاس سے گزرجاتا ہے او رپتہ نہیں چلتا۔

ممکن ہے کہ وزیراعظم عمران خان بھی کسی سوچ میں الجھے ہوں، انہیں یہ فکر ہو کہ اعتماد کی تحریک کامیاب ہوگی یا نہیں۔ اگر اعتماد کی تحریک کامیاب ہوتی ہے تو اگلالائحہ عمل کیا ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کے وزیر داخلہ شیخ رشید کو ہاتھ نہ ملانے کی ویڈیو وائرل ہونے اور یوٹیوبرز کے پروپیگنڈا کے بعد پی آئی ڈی نے ایک تصویر جاری کی جس میں وزیراعظم اور وزیر داخلہ شیخ رشید ہاتھ ملارہے ہیں جو رؤف کلاسرا کے اس دعوے کو غلط ثابت کرتی نظر آرہی ہے کہ وزیراعظم عمران خان شیخ رشید سے ناراض ہیں۔

نجی چینل ہم نیوز کے مطابق اسمبلی سیشن ختم ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید کو تھپکی دی۔

ایک اور ویڈیو رؤف کلاسرا کے دعوے کو غلط ثابت کرنی نظر آتی ہے جس میں شیخ رشید تقریر کررہے ہیں اور وزیراعظم عمران خان انکی تقریر پر محظوظ ہورہے ہیں اور فقرے بازی پر ہنس رہے ہیں۔

شاید رؤف کلاسرا نے ایک بار پھر جلدبازی کردی اور نامکمل حقائق اور یوٹیوب پر ویوز لینے کیلئے جلدی میں ایک ویڈیو بناکر اپلوڈ کردی۔۔ ایسا رؤف کلاسرا پہلے بھی دو تین مرتبہ کرچکے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان ایک پرانی ویڈیو کو لیکر کالم لکھ دیا، ایک نامکمل بیان پر یوٹیوب ویڈیو بنادی جس کی وجہ سے رؤف کلاسرا کی کریڈیبلٹی پر برا اثر پڑا۔

  • اس موٹے کی ساری عقل تو ویسے بھی۔اسکی توند میں تھی اوپر سے آنکھوں نے بھی کام چھوڑ دیا۔۔۔

    یہ تو کسی غلط فہمی کا نتیجہ تھا لیکن اجلاس کے بعد جب خان جانے لگا تو اسکے ساتھ ساتھ چلنے والا شیخ رشید تھا۔۔۔اوڑ دونوں باتیں کرتے ہوئے نکلے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >