اداکار شہروز سبزواری کی وزیراعظم عمران خان پر تنقید، مگر کیوں؟

اداکار شہروز سبزواری وزیراعظم سے کس بات پر نالاں؟ سوشل میڈیا پر تنقید

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار شہروز سبزواری نے فوٹوشیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے وزیراعظم سے اپنی خفگی کا اظہار کیا ہے اور سخت تنقید کی ہے۔

اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی اسٹور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور وزیر اعظم عمران خان کے آفیشل اکاؤنٹس کو بھی ٹیگ کیا۔

شہروز سبزواری نے اپنی اس اسٹوری میں کہا کہ ’عمران خان ہم آپ کے سپورٹر ضرور ہیں مگر حضور ﷺ کے سامنے یہ کائنات بھی کچھ نہیں‘۔

اداکار نے مطالبہ کیا کہ پنجاب ٹیکسٹ بکس میں آپﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبین کا لفظ بھی لازمی شامل کیا جانا چاہیے۔

اداکار شہروز سبزواری وزیراعظم سے کس بات پر نالاں؟ سوشل میڈیا پر تنقید

انہوں نے سخت الفاظ میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "پنجاب ٹیکسٹ بک کو ٹھیک کرو ورنہ تباہی تیرا مقدر ہے”۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین نے انکشاف کیا تھا کہ پنجاب میں نجی پبلشرز کی پڑھائی جانے والی متعدد کتابوں میں اسلام اور اسلامی تاریخی ہستیوں سے متعلق غلط قسم کی تعلیمات دی جا رہی ہیں جس کے باعث31 پبلشرز کی کتابوں پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

  • آگر یہ بات ٹھیک ھے تو فورآ حکومت کو ایکشن لینا چاہئے کتابوں میں درستگی کرنی چاہیے اس میں کوئی شک نہیں ھے کہ حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم اللّٰہ کے آخری نبی اور رسول ہیں خاتم النبیین ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >