خبر کی تردید پر محمد مالک غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر اترآئے

"کس طرح یوتھیئے اپنے یوتھیاپے کا اظہار کر رہے ہیں”۔ عثمان بزدارکو ہٹائے جانے سے متعلق وزیراعظم کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان کی تردید۔۔محمد مالک کا غلطی تسلیم کرنے سے انکار۔۔پی ٹی آئی سپورٹرز سے متعلق گھٹیا زبان کا استعمال

نجی ٹی وی سے منسلک اینکر پرسن محمد مالک نے اپنے ایک پروگرام میں دعویٰ کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ان کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو بھی ہٹا دیا جائے گا اور پی ایم کے پرنسپل سیکرٹری اور چیف سیکرٹریز کو بھی ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر پر وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹیل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا، میڈیا کو تھوڑا ذمہ دارانہ رویہ اپنانا چاہیے اور نامعلوم ذرائع سے ایسی جھوٹی خبریں دینے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

اس خبر کی تردید ہونے پر محمد مالک بذات خود میدان میں آئے اور ڈاکٹر ارسلان سے کہا کہ ان کی خبر حکومتی سطح پر کیے جانے والے فیصلوں کی بنیاد پر ہے اور اگر ڈاکٹر ارسلان کو دفتری معاملات اور ذاتی نقطہ نظر سمجھانے کی ضرورت ہے تو پھر ظاہر ہے کہ وہ سرکاری موقف دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔

محمد مالک نے معاملے کو گول کرتے ہوئے پھر بھی کہا کہ اگر وہ ایسا کہہ رہے ہیں تو ٹھیک ہے۔

جواب میں ڈاکٹر ارسلان نے کہا کہ یہ ان کا ذاتی خیال نہیں بلکہ وہ پوری ذمہ داری سے یہ بات کہہ رہے ہیں۔

محمد مالک کی اس خبر کے باؤنس ہونے کے بعد جب سوشل میڈیا پر ان کا مذاق بنایا گیا اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ کہا گیا کہ عثمان بزدار کو ہٹانے کی خبر آپ کئی مرتبہ دے چکے ہیں لیکن کبھی سچ ثابت نہیں ہوئی تو انہوں نےاپنی غلطی تسلیم کرنے کے بجائے سوشل میڈیا صارفین پر ہی غصہ نکالنا شروع کر دیا اور انتہائی غیر مہذب زبان استعمال کی۔

ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار والی خبر کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر جس طرح ٹرول کیا جا رہا ہےاس سے وہ خوش ہیں کہ کس طرح یوتھیئے اپنے یوتھیاپے کا اظہار کر رہے ہیں۔ دراصل جب تک پنجاب کارکردگی نہ دکھائے تب تک اسلام آباد بھی اپنی کارکردگی نہیں دکھاپاتا۔

انہوں نے کہا کہ معاملات پر تحمل دکھانے کی بھی آخر ایک حد ہوتی ہے جو کہ کہیں اور ہوتی ہو گی۔

  • ان تمام اخلاقیات بریگیڈز کی اخلاقیات اسوقت تک رہتی ہے جب تک انکی پونچ پہ کوئی پاؤں نہیں آجاتا۔ اس کے بعد انکے منہ سے وہ غاوں غاوں نکلتا ہے کہ الحفیظ الامان۔

    • اچھا نسواری بھائ ! تم یہاں مسوڑوں میں نسوار پھنسائے اعلی اخلاقی قدروں پر پچکاریاں مار رہے ہو اور دوسرے صفحے پر میں تمہارے آرڈر کیے ہوئے اپلے لے کر تمہارا انتظار کررہا ہوں ۔ نسوار اپلوں میں رکھ کر کھانے کا تجربے کرنے کے بعد اپنے احساسات، خیالات ، پچکاریوں کی روانی ، دیواروں کا سبزہ ، سب کچھ شیئر کرنا نہ بھولنا ۔ اور ھاں اپلوں بھری پہلی پچکاری پر نسوار کی شیشے والی ڈبی کا پہلا انعام تمہارے نام ۔ 😂 ۔

        • Oyeee Nuswariya !!! Khan is a jali Khan , Take Nuswar away from your pea brain and you will realize that he is Niazi not Khan … I know that you have been raised in the old aisles of a Tubbar Bazaar. But still your daring to publicly advertise it is quite surprising 😜.

  • محمد مالک جس طرح اینکری میں بڑی طرح پٹ رہا ہے محمد مالک اپنے بال پکرنے سے تو رہا کیوں کہ وہ ہے نہیں لہذا سر پکڑ کے سوچتا ہے میں کہا کہا سے بڈھے کھسوسٹ معاشی کھلاڑی پکڑ کے لا کے پرگرام کرتا ہوں اور یہ تاثر دینے کی کوشش کرتا ہوں کہ اکانومی بس آج کے آج تباہ ہونے والی ہے ڈالر بس شوٹ کرنے والا ہے لیکن یہاں سب کچھ الٹ ہو رہا ہوتا ہے معاشی اعشارے پہلے سے بہتر ہو رہے ہوتے ہیں ایکسپورٹ بڑھ رہی ہے ہر طرف معاشی صورتحال بہتری کے اثار نظر آتے ہیں اگلے ہی دنوں میں مجھے منہ کی کھانی پڑتی ہے اور میں دیکھاتا رہ جاتا ہوں پھر نجومی بن کر حکومت کے خلاف پرڈکٹ پیش گوئیاں کرنے لگتا ہوں بس تباہی آنے والی ہے اور وہ آتی نہیں اور میں سٹو ڈیو اپنے کیمرہ مین تک سے ذلیل ہوتا ہوں اب تو وہ مجھے چھڈو کے نام سے پکارتے ہیں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >