تمہارا چینل لوگوں کو گمراہ کر رہا ہے،نوجوانوں نے نجی چینل کے رپورٹر کو آئینہ دکھا دیا
پاکستان میں بھی عوام نے نیوز چینلز کے کردار سے متعلق سوالات پوچھنا شروع کردیئے ہیں، نوجوان کی جانب سے نجی چینل کے رپورٹر سے سوالات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
گزشتہ دنوں بھارت میں ہونے والے کسان احتجاج کے دوران ایک پہلو جو سامنے آیا وہ نیوز چینلز کا جانبدارانہ رویہ تھا، اہم بات چینلز کی جانبداری نہیں تھی کیونکہ یہ تو اب ایک عام سی بات ہوچکی ہے، اہم اس پر سوال اٹھانے کا سلسلہ شروع کرنے والے عوام تھے جن میں یہ شعور پیدا ہوا کہ انہوں نے میڈیا کی جانبداری کو نہ صرف سمجھا بلکہ اس پر سوال بھی اٹھایا۔
یہ شعور اب پاکستانی عوام میں بھی اجاگر ہونا شروع ہوچکا ہے جس کی ایک مثال حال ہی میں سامنے آئی ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چند نوجوان نجی خبررسا ں چینل” 24 نیوز” کے رپورٹر سے تند و تیز سوالات پوچھ رہے ہیں۔
میں نے 24 چینل کے ایک رپورٹر کو دیکھا کہ وہ یہ کہہ رہا تھا کہ بیک گراؤنڈ میں ورکر گالیاں نکال ریے قریب بلا کر پوچھاکہ کہاں گالیاں نکال رہے ہیں بتاؤ pic.twitter.com/9gwpTrK1N8
— Yasir Wazir (@yasir1112) March 7, 2021
نوجوان نے ٹویٹر پر ویڈیو پوسٹ کی اور اس کے کیپشن میں لکھا”میں نے 24 چینل کے ایک رپورٹر کو دیکھا کہ وہ یہ کہہ رہا تھا کہ بیک گراؤنڈ میں ورکر گالیاں نکال رہے ہیں۔ قریب بلا کر پوچھاکہ کہاں گالیاں نکال رہے ہیں بتاؤ”۔
ٹویٹر پر سامنے آنے والی ویڈیو میں نوجوان نے رپورٹر کو کہا کہ آپ کا چینل عوام کو گمراہ کررہا ہے آپ جھوٹ بولتے ہیں متعدد بار آپ کے چینل پر پابندی لگائی گئی مگر ہر بار بحالی کے بعد آپ یہی سب کرنا شروع کردیتے ہیں۔
رپورٹر نے نوجوان سے اپنے موضوع سے متعلق سوال پوچھنے کی کوشش کی جس پر نوجوان نے کہا کہ ” آپ اس کو چھوڑیں ہم ٹویٹر پر سب دیکھ رہے ہوتے ہیں کہ آپ کا چینل کس طرح عوام کو گمراہ کررہا ہے دو نمبر چینل ہے آپ کا، یہ حقیقت ہے جو ہم عوام آپ کو بیان کررہے ہیں۔
24 news channel is owned by PMLN, every one knows it.
No surprises.
Good Going !
this is the exact way how to confront these paid stooges.
PTI will need to come out to confront mafia on the street and not just online.
Awam ke shaur ki taraf pehla khadam Pmik ki young guns
aik zamaane main mullaan ka yahee kaam tha jo aaj media ker rahaa hai. abhi awaam main shaoor jaagna shuroo huwa hai bahot achhi baat hai magar abhi bahot waqt lage ga jahil awaam ko jagaane aur aqal mand banaane main.
hukamraanu aur sarmayadaarun ne mazhab phelaaya hi issi liye tha keh mullaan log in ki poori poori tarjumaani karen.