کامران خان کے شوکت ترین کو وزیر خزانہ بنائے جانے کے دعوے پر ارشد شریف کا تبصرہ

کامران خان کے شوکت ترین کو وزیر خزانہ بنائے جانے کے دعوے پر ارشد شریف کا تبصرہ

سینئر صحافی و تجزیہ کار کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے شوکت ترین کو وزیر خزانہ و ریونیو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کامران خان کے اس دعوے پر سینئر صحافی ارشد شریف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے براہ کرم حماد اظہر کو کام کرنے دیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں کامران خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اہم فیصلہ سازوں کے ساتھ مل کر فیصلہ کیا ہے کہ شوکت ترین کو ملک کا وزیرخزانہ و ریونیو سمیت اکنامک ایڈوائزی کونسل کا سربراہ بھی مقرر کیا جائے۔

کامران خان نے کہا کہ اگلےایک دو روز میں سلک بنک کے حوالے سے شوکت ترین پر  ڈیفالٹ کے کیسز، اور نیب کیسز میں اپیلوں کا معاملہ حل ہوجائے گا، اور اس ہفتے کے آخر تک شوکت ترین اپنے عہدے کا حلف اٹھالیں گے۔

سینئر صحافی نے بتایا  کہ ڈاکٹر وقار مسعود کو سیکرٹری خزانہ و ریونیو تعینات کرنے فیصلہ ہوا ہے جبکہ اکنامک ایڈوائزری کونسل میں لکی گروپ کے سربراہ محمد علی ڈبہ، چیئرمین ایچ بی ایل سلطان علی،عارف حبیب،آصف قریشی،شمشاد اختر اور سلیم رضا سمیت اہم معاشی ماہرین شامل ہوں گے۔

کامران خان کے اس دعویٰ پر سینئر صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف نے شعر کی مدد سے اپنا ردعمل دیا اور کہا کہ:

میرؔ کیا سادے ہیں بیمار ہوئے جس کے سبب
اسی عطار کے لڑکے سے دوا لیتے ہیں

ارشد شریف نے مزید لکھا کہ شوکت ترین ایک چھوٹے عہدے کے ساتھ سلک بینک ٹھیک سے نہیں چلا سکے،کیا نیب میں زیر التوا کیسز صرف گھمائیں جائیں گے؟ اور ایسا کب تک ہوگا؟ براہ کرم حماد اظہر کو کام کرنے دیں۔

    • دنیا میں کوئی اسٹبلشمنٹ ایسے کام نہیں کرتی 😂😂
      یہ ایک بجگانا سوچ ہے
      ہماری قوم کو کونسپریسی ڈھونڈنے اور فیک نیوز
      پر یقین کرنا کا شوق ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >