کنول آفتاب نے ساتھی ٹک ٹاکر ذوالقرنین سے شادی کر لی، مداحوں کی نیک تمنائیں

کنول آفتاب نے ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے پذیرائی حاصل کی اور ٹک ٹاک پر بہت ہی مقبول ٹک ٹاکر ہیں، انہیں پاکستان میں جنت مرزا کے بعد دوسری مشہور خاتون ٹک ٹاکر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ ٹک ٹاک پر ان کے فالوورز کی تعداد 12 ملین ہے۔

اب کنول آفتاب کی ان کی بیشتر ویڈیوز میں نظر آنے والے ساتھی ٹک ٹاکر ذوالقرنین اقبال کے ساتھ شادی ہو گئی ہے۔ ذوالقرنین پاکستانی مردوں میں سے تمام ٹک ٹاکرز میں پہلے نمبر پر ہیں کیونکہ معروف ویڈیو ایپلی کیشن پر ان کے فالوورز کی تعداد 11 ملین ہے۔

دونوں کی شادی کی خبر سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہوئی اور ٹک ٹاک، انسٹاگرام سمیت ٹوئٹرپربھی شادی کی تقریبات کی ڈھیروں ڈھیر ویڈیوز اور تصاویر دیکھنے میں آَئیں۔ ٹوئٹرپر "کنول آفتاب” کی شادی کا موضوع ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اورصارفین نے تصاویر اور ویڈیوز شیئرکرتے ہوئے اس جوڑی کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر سے پتہ چلا کہ کنول آفتاب نے اپنی مہندی کی تقریب میں ڈانس بھی کیا۔

انہوں نے مہندی کی تقریب کے دوران بھی ایک گانے پر ٹک ٹاک ویڈیو بنائی۔

ان کی شادی پر صارفین نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

معین نامی صارف نے کہا کہ نکاح اپنی محبت کو ثابت کرنے کا حلال طریقہ ہے۔

نورینہ نے کہا کہ انہیں ٹک ٹاک کا پلیٹ فارم تو پسند نہیں البتہ یہ جوڑی بہت پسند ہے۔

انصار شاہ نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ جوڑی بہت خوبصورت لگ رہی ہے۔

محمد حسن ابراہیم نے کہا کہ ویسے تو محبت کا اظہار کرنے کے کئی طریقے ہیں مگر یہ سب سے بہتر ہے۔

ایک اور صارف نے نیک خواہشات اور دعائیں دیتے ہوئے اس نوبیاہتا جوڑے کی تعریف کی۔

  • I don’t like tiktok or tiktokers, because I see them ruining the society, making ways for FAHASHI just for their incomes, I see them as immoral people who has chosen to make money by any way, dignity or integrity is some thing that they do not believe in.
    Being so much against this tiktok thing I still wish this couple the best in their new life and will pray for them may Allah make them do some this as pious as NIKKAH for their lively hood .


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >