واٹس ایپ پر ڈیٹا محفوظ ہے کی یقین دہانی کروانے والے فیس بک بانی بھی سگنل کے صارف

واٹس ایپ کی پرائیوٹ پالیسی میں تبدیلی کا معاملہ سامنے آیا تو فیس بک کے بانی اور واٹس ایپ کے مالک مارک زکر برگ بار بار صارفین کو یقین دہانی کرواتے رہے کہ واٹس ایپ پر ڈیٹا محفوط ہے،لیکن یہ کیا مارک زکر برگ تو خوف واٹس ایپ کی مخالف ایپ سگنل کا استعمال کرتے ہیں۔

جی ہاں فیس بک کا ڈیٹا ہیک ہوا تو مارک زکر برگ کا پول بھی کھل گیا، سائبر سیکیورٹی ریسرچر ڈیوڈ واکرکے مطابق 2019 میں ہیکرز نے فیس بک کے جن کروڑوں صارفین کا ڈیٹا ہیک کرکے آن لائن جاری کیا تھا ان میں فیس بک کے بانی اور سی ای او مارک زکر برگ بھی شامل تھے۔

ڈیوڈ واکر نے ٹویٹ پر بتایا کہ مارک زکر برگ بھی اپنی پرائیویسی کا خیال رکھتے ہیں اس لیے وہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن والی ایپ استعمال کرتے ہیں جو کہ فیس بک کی ملکیت نہیں ہے۔

ڈیوڈ واکر نے ٹوئٹ میں مارک زکر برگ کے سگنل ایپ کے اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ پوسٹ کردیا، جبکہ سگنل ایپ کی جانب سے بھی اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر مارک زکر برگ کے سگنل ایپ استمعال کرنے کی خبر ٹوئٹ کی گئی ہے۔

واٹس ایپ نے اپنی پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی کی تو سگنل ایپ سے مقابلہ سامنے آیا، دنیا بھر میں بڑی تعداد میں سگنل کو ڈاؤنلوڈ کیا جارہا ہے۔

ماہرین نے گزشتہ دنوں انکشاف کیا تھا کہ ہیکرز نے فیس بک کے 53 کروڑ سے زائد صارفین کا ڈیٹا آن لائن لیک کردیا،انٹرنیٹ پر 106 ممالک سے تعلق رکھنے والے 53 کروڑ تیس لاکھ سے زائد فیس بک صارفین کا ذاتی ڈیٹا شیئر کیا گیا، جس میں فون نمبرز، تصاویر، لوکیشن سمیت دیگر ذاتی معلومات شامل تھیں،برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 1 کروڑ 10 لاکھ صارفین کا ڈیٹا لیک ہوا جبکہ امریکا کے 3 کروڑ بیس لاکھ اور بھارت کے 60 لاکھ صارفین بھی شامل تھے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>