بختاور بھٹو بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں، خود کو قرنطینہ کر لیا

سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری بھی کورونا وائرس کا شکارہوگئیں ،بختاور بھٹونے خود کوقرنطینہ کرلیا۔
سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کیا کہ میرا کورونا ٹیسٹ 2اپریل کومثبت آیا ، جس کے بعد میں نے خود کو گھرمیں قرنطینہ کرلیا ، میری طبعیت میں بہتری آرہی ہے۔

عوام سے احتیاط کی اپیل کرتے ہوئے بختاور بھٹو زرداری کا کہنا تھا آپ لوگوں کو یاد دہانی کرانا چاہتی ہوں کہ اگر لوگوں نے ماسک کے ذریعے اپنا ناک نہیں ڈھکا تو ان کی توجہ اس جانب مبذول کرائیں۔
بختاور بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ خود بھی کورونا ویکسین لگوائیں اور جو لوگ خود سے ویکسین لگوانے کی سکت نہیں رکھتے ان کی بھی مدد کریں، اللہ ہم سب کو محفوظ رکھیں۔ آمین

یاد رہے کہ بختاور بھٹو کی منگنی پر ان کے بھائی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بھی کورونا میں مبتلا ہوئے تھے جس کے باعث انہوں نے منگنی کی تقریب میں ورچوئل شرکت کی تھی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>