وزیراعظم کے پردے سے متعلق بیان پر سابقہ اہلیہ جمائمہ کا قرآنی آیت سے جواب

وزیراعظم کے پردے سے متعلق بیان پر سابقہ اہلیہ جمائمہ کا قرآنی آیت سے جواب

وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے وزیراعظم کے خواتین کے طرز لباس اور زیادتی کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بیان کا جواب قرآنی آیت سے دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جمائمہ گولڈسمتھ نے اپنے سابق شوہر عمران خان کو بحیثیت پاکستانی وزیر اعظم کے خواتین کے لباس کے متعلق بیان پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔وزیراعظم عمران خان  نے اپنے بیان میں ملک میں بڑھتے ہوئے ریپ کے واقعات کی وجوہات میں ایک وجہ بے پردگی اور فحاشی کو قرار دیا تھا۔

وزیر اعظم نے اتوار کے روز عوام سے سوال و جواب کے سیشن کے دوران یہ ریمارکس دیئے تھے جب ان سے ایک کال کرنے والے نے پوچھا کہ حکومت خاص طور پر بچوں کے خلاف جنسی تشدد میں اضافے کے بارے میں کیا اقدامات کر رہی ہے۔

جمائمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر قرآنی آیت ٹویٹ کرتے ہوئے ان کے بیان کا جواب دیا۔ جمائما گولڈ سمتھ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ امید کرتی ہیں کہ عمران خان کی بات کا غلط حوالہ دیا گیا ہے یا غلط ترجمہ کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے پاکستان میں کئی معروف خواتین سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں نے وزیر اعظم عمران خان کے اس بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان سے بیان واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کئی حلقوں نے ان سے معافی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

دوسری جانب ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان اور ویمن ایکشن فورم سمیت انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں کی طرف سے جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ایسا ملک جہاں پر ریپ کے مقدمات رپورٹ ہونا نہ ہونے کے برابر ہیں وہاں کے وزیر اعظم کی طرف سے اس طرح کا بیان ریپ کا شکار ہونے والی خواتین اور ان کے خاندان کے لیے ان کے زخموں پر نمک پاشی کرنے کے مترادف ہے۔

مشترکہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم کے بیان سے یہ تاثر بھی ملتا ہے کہ خواتین کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے ذمہ دار اس جرم کا ارتکاب کرنے والے نہیں بلکہ وہ خود اس کی ذمہ دار ہیں۔

  • Only one Ayyat of Quran from Jamiama 😄 The same Quran tells women to guard and cover themselves but your PM said such women letterboxes or robbers coming to rob. Did you ever said anything about that? Don’t act like Bani Israel as they used to follow only those parts of their book which suited them and ignored the rest.

  • If one believe women short dress had nothing to do with rape then he needs to learn Human Physiology and Phycology 101.
    Both men and women have their rights and duties
    blaming anyone is unfair.

    • You are right both should have rights and duties but you did not mention their responsibilities ??? its simple if a women or man wanders with revealing dress means they are providing recipe and as per you said Physiology and Phycology other humans will intend to try the recipe

  • Imran Khan didn’t justify rape/rapists, but he merely gave one of the reasons of rapes. It’s like an awareness drive where an expert tells you what Alcohol can do to your lungs or brain etc but the decision is on you whether you need to stick to alcohol, reduce it’s consumption or abandon it completely.

    As for Jemima if she really want to quote something from the Quran then same Quran has ordered so many responsibilities for women as well.

  • All comments are about Jamima’s half quoted Quranic verse … at least appreciate her half knowledge about Quraan , i did not see single reference from Quraan from our social media scholars in favor of PARDAH .


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >