حامد میر کی حماداظہر سے متعلق فیک نیوز پکڑی گئی
حامد میر کی حماداظہر سے متعلق فیک نیوز پکڑی گئی۔۔ کیا حامد میر حماداظہر کی انگریزی ٹویٹ صحیح ٹرانسلیٹ نہ کرپائے؟
وزیرخزانہ حماد اظہر نے آئندہ مالی سال 22-2021 کیلئے جی ڈی پی کی شرح 4 فیصد تک بڑھنے کی پیشگوئی کی تو حامد میر اسے موجودہ سال کی جی ڈی پی سمجھ بیٹھے اور دعویٰ کیا کہ وزیرخزانہ، سٹیٹ بینک آف پاکستان، آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اعدادوشمار میں تضاد ہے۔
حامد میر نے کہا کہ وزارت خزانہ اور عالمی مالیاتی اداروں کے دعوؤں میں بہت تضاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کا دعویٰ ہے کہ رواں مالی سال میں جی ڈی پی 4 فیصد تک جائے گی، جبکہ سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جی ڈی پی3 فیصد تک جائے گی۔
وزارت خزانہ اور عالمی مالیاتی اداروں کے دعووں میں بہت تضاد ہے وزیر خزانہ حماد اظہر کا دعویٰ ہے کہ رواں مالی سال میں جی ڈی پی گروتھ ریٹ 4 فیصد ہو گا سٹیٹ بنک آف پاکستان کہتا ہے 3 فیصد ہو گا آئی ایم ایف کا خیال ہے کہ گروتھ ریٹ 1.5 فیصد ہو گا اور عالمی بنک کہتا ہے یہ 1.3 فیصد ہو گا pic.twitter.com/VDpdnTARR6
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) April 7, 2021
انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی کا گروتھ ریٹ آئی ایم ایف کے مطابق 1اعشاریہ5 فیصد ہو سکتا ہے جبکہ عالمی بینک کے نزدیک پاکستان کی جی ڈی پی کا گروتھ ریٹ 1 اعشاریہ3 فیصد ہو سکتا ہے۔
حماد اظہر نے رواں مالی سال کا نہیں بلکہ اگلے مالی سال کی بات کی۔
حامد میر رواں مالی سال کے ڈیٹا کو لیکر حماد اظہر پر تنقید کررہے ہیں۔
(بقول حامد میر میڈیا پر غیر اعلانیہ سنسر شپ ہے، لیکن کیسے وہ ازادی سے وزیر خزانہ کے بارے میں جھوٹ پھیلا رہے ہیں) pic.twitter.com/rOEYTbBS7m— Pk_Fake News Alert (@Pk_FakeNews) April 7, 2021
جبکہ وزیر خزانہ حماد اظہر نے واضح کہا تھا کہ امسال پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کرے گی۔ انہوں نے خیال ظاہر کیا تھا کہ آئندہ مالی سال 22-2021 میں جی ڈی پی کی شرح نمو 4 فیصد تک بڑھے گی۔
❌ Fake News ❌
Hammad Azhar said "Starting from NEXT fiscal year (FY2022), we will be targeting growth rate that may exceed 4%" in line with IMF's projection. The 1.5% growth rate is for FY2021 revised upwards by IMF & SBP. Better to only talk about things you can understand. https://t.co/42cgrDcZ4C pic.twitter.com/x7SosX0qGY
— Musa (@MusaNV18) April 7, 2021
جبکہ حامد میر کا آئی ایم ایف سے متعلق دعویٰ بھی جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوا کیونکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈز(آئی ایم ایف) کے مطابق بھی اگلے مالی سال میں جی ڈی پی کی شرح ترقی 4 فیصد ہو گی۔
حامد میر کا کیا مقابلہ . ایسے لوگ صدیوں میں بہت ہی بڑی مشکل سے پیدا ہوتے ہیں . وہ ایک عظیم، بہت سچا ،کھرا ،دلیر، مخلص ،بہادراور اصول پسند بےغیرت ہے