شہریوں کو تنقید کا نشانہ بنانے والی ریشم کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تنقید کی زد میں

شہریوں کو ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنانے والی ریشم خود خلاف ورزی پر تنقید کی زد میں

معروف پاکستانی اداکارہ ریشم صدارتی ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد خبروں کی زینت بنی ہوئی تھیں تاہم اب انہوں نے کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں موٹروے ریسٹ ایریا پر لوگوں کو بغیر ماسک کے دکھایا گیا ہے۔

ان شہریوں پر ریشم تنقید کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ سب لوگ بغیر ماسک کے پھر رہے ہیں جو کہ بڑے دکھ کی بات ہے۔ ریشم نے اس ویڈیو میں کہا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ان لوگوں کو احساس ہونا چاہیے کہ وہ اپنی اور دوسروں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔

دوسری جانب اداکارہ کی ایک ایسی وڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی سالگرہ کی تقریب میں دیگر ستاروں کے ساتھ موجود ہیں اورخود بھی کورونا ایس او پیز کا خیال نہیں رکھ رہیں۔

مداحوں نے کہا کہ وہ بس سے اترنے والے مسافروں کو خوب بھاشن دے رہی تھیں اب خود کیوں کورونا ایس او پیز کوفالونہیں کررہیں۔ مداحوں نے کہا کہ یہ تو غریبوں کے ساتھ ناانصافی ہے کہ وہ ماسک نہ پہنیں تو کہا جائے کہ وہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور اگر یہ خود ہی نہ پہنیں تو پھر کیا کہا جائے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>