خواتین کی شخصیت سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کی برسوں پرانی ویڈیو وائرل

خواتین سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کی برسوں پرانی ویڈیو وائرل

پاکستانی صحافی شفاء یوسف زئی نے وزیر اعظم عمران خان کے 16 برس پرانے انٹرویو کا کلپ اپنی ٹویٹر پر پوسٹ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق صحافی شفاء یوسف زئی نے وزیراعظم کے 16 برس پہلے ایک بھارتی چینل کو دیئے ہوئے انٹرویو کا کلپ ٹویٹ کر دیا، کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس وقت وزیراعظم بحیثیت کرکٹر اس پروگرام میں مہمان بن کر بیٹھے ہیں۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ بحیثیت انسان ایک عورت میں سب سے زیادہ پرکشش چیز کیا ہے؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی اور بھارتی خواتین ایک جیسی خوبصورت ہوتی ہیں۔ کسی بھی انسان کی پرسنالٹی ہوتی ہے اس کے کردار سےاور کردار کی خوبصورتی ہی سب کچھ ہوتی ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ بالی وڈ ہالی وڈ کے ٹرینڈز کو فالو کر رہا ہے کس کے مطابق عورت کو خوبصورت جانور کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ جسم کی نمائش پر فوکس کرنے سے کردار کی خوبصورتی ختم ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان پر خواتین سے متعلق بیان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >