شہزاد رائے کا بغیر ماسک کے مداح کے ساتھ سیلفی لینے سے انکار، مداح ناراض

پاکستان ایک طرف تو کورونا وائرس کی حالیہ تیسری مہلک لہر سے لڑ رہا ہے جبکہ دوسری جانب ابھی بھی کچھ لوگ ایسے ہیں جو کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کررہے اس طرح کے ایک شخص کا جب بطور مداح شہزاد رائے سے سامنا ہوا تو انہوں نے اس کے ساتھ سیلفی لینے سے ہی انکار کر دیا۔

کلوگار نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پر بتایا کہ انہوں نے ایک مداح کو اپنے ساتھ سیلفی لینے سے اس لیے منع کیا کیونکہ اس نے ماسک نہیں پہنا ہوا تھا تو انہوں نے اسے پیچھے رہنے کا کہا تو کچھ دیر بعد اس بچے کے والد نے غصے کے ساتھ شہزاد رائے سے کہا کہ وہ بہت اکھڑ ہیں۔

شہزاد رائے نے مزید کہا کہ انہوں نے بتایا کہ کورونا ایس اوپیز کو فالو نہ کرنے کی وجہ سے انہوں نے اس کے ساتھ سیلفی لینے سے منع کیا ہے تو اس شخص نے کہا کہ اتنا نقصان تواس کا کورونا نے نہیں کیا جتنا انہوں نے اس بچے کا دل توڑ کر کیا ہے۔

جبکہ پاکستان میں آج بھی کورونا وائرس سے 118 مزید افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 4 ہزار 318 نئے کیس صرف گزشتہ روز میں سامنے آئے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >