جنوبی افریقہ کے خلاف بابراعظم کی شاندار سنچری،ٹویٹر پر تعریفی پیغامات کی بھرمار

جنوبی افریقہ کے خلاف بابراعظم کی شاندار سنچری،ٹویٹر پر تعریفی پیغامات کی بھرمار

جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی شاندار پارٹنر شپ پر پورے پاکستان کی جانب سے انہیں خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ میں جاری ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں بابراعظم اور محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی اور سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کی، بابراعظم نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 122 رنز بنا کر فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر "بابراعظم” اس وقت ٹرینڈنگ میں ہے جس پر  ہزاروں  ٹویٹس کی جاچکی ہیں، کرکٹ شائقین کے علاوہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بابراعظم کی شاندار بیٹنگ پر انہیں خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان نے ٹی 20 میں اپنا سب سے بڑا ہدف حاصل کیا ہے اورجنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دی ہے۔

سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اپنے پیغام میں کہا کہ بابراعظم کی شاندا ر اننگز اور مکمل اتھارٹی سے ٹیم ایک اور سیریز میں فتح یاب ہوئی۔

سابق صدر مملکت پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کے آفیشل ہینڈل سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ "بابراعظم ایک انسان ہیں مگر ان کی بہت سی کہانیاں ہیں جیسے واحد کپتان جنہوں نے ٹی 20 میں سنچری سکور کی، ٹی 20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی، تیسرے کپتان جنہوں نے تمام فارمیٹس میں سنچریاں بنائی ہیں۔

صحافی وجاہت کاظمی نے لکھا کہ آج پاکستان کا ہمیشہ یاد رہ جانے والا ہدف کا تعاقب تھا، کبھی نہیں بھولوں گا میں اسے، بابراعظم اور محمد رضوان کوسلام۔

انہوں نے دوسری ٹویٹ میں لکھا کہ بابراعظم کسی وجہ سے دنیا کے نمبر ایک بیٹسمین ہیں، کیا سنچری ماری ہے جناب۔

اینکر پرسن اجمل جامی نے اپنے بیان میں کہا کہ بابراعظم بہت اعلیٰ، بہت ہی شاندار سنچری وہ بھی ایک بڑے ہدف کو چیز کرتے ہوئے، سلا م ہے آپ کو۔

مشہور گلوکار و اداکار فرحان سعید کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستان کی جانب سے ایسا ہدف کا تعاقب کبھی نہیں دیکھا، رسک سے عاری ، کلاس سے بھرپور، بابراعظم کو سلام کیا اننگز ہے، محمد رضوان آپ کی اننگز بھی شاندار تھی،بہت بہت مبارک ہو۔

وزیراعظم عمران خان کی میڈیا ٹیم میں رضاکار اظہر لغاری کا کہنا تھا کہ بابراعظم نے اپنی ٹی 20 کی پہلی سنچری سے پروٹیز کو ڈھیر کردیا، کیا شاندار ٹیلنٹ ہے ۔

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ کیا شاندار اور گریس فل اننگز کھیلی ہے بابراعظم نے، ایک شاندار کلاس نے پاکستان کو فتح دلوادی۔

 


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>