وسیم اکرم سے جدائی بہت جلد ختم ہوجائے گی: شنیرااکرم

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم اور بیٹی عائلہ کورونا وائرس کے باعث آسٹریلیا میں پھنسے ہوئے ہیں، وسیم اکرم اور اپنے خاندان سے ملے ایک سو پنتالیس روز گزر چکے ہیں، جس پر شنیرا اکرام نے ٹوئٹر پر محبت کا اظہار کردیا،

ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک معمر جوڑا طویل عرصے کی جدائی کے بعد ملا، ایک معمر شخص نے اپنی اہلیہ سے اچانک ملاقات کرکے اُسے زندگی کا بہترین تحفہ دیا۔

شنیرا نے یہ جذباتی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا یہ بہت خوبصورت ہے،اُنہوں نے اپنے شوہر وسیم اکرم سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ہم بھی بہت جلد اس طرح سے ملیں گے،شنیرا نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ 145DaysApart کا بھی استعمال کیا جس کا مطلب ہے کہ وہ گزشتہ 145 دنوں سے وسیم اکرم سے دور ہیں۔

گزشتہ روز شنیرا نے انسٹاگرام پر وسیم اکرم کے ہمراہ اپنی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’ہم 145 دن سےالگ رہے ہیں اور یہ اب تک کی ہماری طویل علیحدگی ہے۔

شنیرا نے کہا تھا کہ اگرچہ میرا دل روزانہ ٹوٹتاہے لیکن مجھ میں ہمت ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ دنیا جلد ہی اپنی پریشانیوں کا خاتمہ کر دے گی کیونکہ ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو ہم سے کہیں زیادہ ہمت ہار گئے ہیں۔‘

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں وسیم اکرم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’وسیم! آپ بہت زیادہ یاد آرہے ہیں آپ تصور بھی نہیں کرسکتے ہیں، آپ ہمارے لیے سب کچھ ہیں۔

آسٹریلوی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر آسٹریلیا کی سرحدیں بند کی ہوئی ہیں، جس کی وجہ سے شنیرا کیلئے پاکستان واپس آنا ممکن نہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>