ٹی وی ہوسٹ ندا یاسر ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر

ٹی ؤی ہوسٹ ندا یاسر ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کے  نشانے پر

مارننگ شو کی میزبان و اداکارہ ندا یاسر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد تصویر پر صارفین کے تنقیدی تبصرے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میزبان ندا یاسر رمضان المبارک میں نجی چینل سے ’’شانِ سحور‘‘ نامی پروگرام کر رہی ہیں جس کے سیٹ سے ان کی تصاویر وائرل ہوئی ہیں۔ تصاویر میں ندا سندھی اور بلوچی پرنٹ والا نہایت خوبصورت لباس پہنے ہوئی ہیں۔

ان تصاویر میں سب سے دلچسپ چیز ان کے ماتھے پر موجود جیولری ماتھا پٹی ہے جو بالکل اس طرح لگ رہی ہے جیسی ترک ڈرامے میں حلیمہ سلطان پہنتی ہے۔ تاہم سوشل میڈیا میڈیا صارفین کو ندا یاسر اس حلیے میں کچھ زیادہ پسند نہیں آئیں اور تنقید شروع کردی۔

بعض سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ماتھا پٹی کی وجہ سے چائنا کی حلیمہ سلطان کہا ہے۔ دوسری جانب زیادہ تر صارفین نے ندا یاسر کی سرجری، بوٹوکس اور فلرز پر تنقید کی۔

ایک صارف نے لکھا سرجری اور بوٹوکس نے اچھے بھلے انسان کی شکل ہی بگاڑدی ہے۔ ایک اور صارف نے ندا یاسر کی چہرے پر کروائی گئی پلاسٹک سرجری پر تنقید کرتے ہوئے کہا اس نے ایک دن مائیکل جیکسن بن جانا ہے۔

ٹی ؤی ہوسٹ ندا یاسر ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کے  نشانے پر

ٹی ؤی ہوسٹ ندا یاسر ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کے  نشانے پر

ٹی ؤی ہوسٹ ندا یاسر ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کے  نشانے پر


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>