میری اصل آواز یہ ہے، علی زیدی نے مبینہ لیک آڈیو پر ردعمل دیدیا

میری اصل آواز یہ ہے، علی زیدی نے مبینہ لیک آڈٖیو پر ردعمل دیدیا

وفاقی وزیر علی زیدی نے سوشل میڈیا پر مبینہ آڈیو لیک سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میری آواز ہی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک آڈیو لیک سامنے آئی جو مبینہ طور پر علی زیدی کی ہے جس میں وہ کالعدم تحریک لبیک کے سابق امیر مولانا خادم حسین رضوی ، ان کے بیٹے سعد رضوی اور ممتاز قادری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں۔

آڈیو لیک میں بولنے والا شخص ملک بھر میں جاری مذہبی جماعت کے مظاہرین اور ان جماعتوں کےرہنماؤں ، کارکنا ن کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہا ہے۔

علی زیدی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک آڈیو پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میری آواز یہ ہے، جو آڈیو لیک سوشل میڈیا پر پھیلائی جارہی ہے وہ کسی نے جعل سازی سے بنائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے درجنوں لوگوں نے یہ بھیج دیا ہے، یہ میں نہیں ہوں میں نے یہ آڈیو ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو بھجوادی ہے وہ اس معاملے کو دیکھ لیں گے ۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >