دفع دور کورونا،کورونا کا شکار گلوکار علی عظمت کا منفرد انداز

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہے، مہلک وائرس بلا امتیاز، عام خاص سب پر حملے کررہاہے، شوبز سے وابستہ متعدد افراد اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، اب اس مہلک وائرس نے گلوکار علی عظمت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس کی تصدیق علی عظمت کرچکے ہیں۔

دیگر افراد کی جانب سے عام سے انداز میں بتادیا جاتا ہے کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، لیکن علی عظمت کی جانب سے کچھ الگ ہی انداز میں مداحوں کو اس بیماری کے حوالے سے بتایا گیا، گلوکار نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام کے ذریعے مداحوں کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے سے متعلق بتایا اور مختصر ویڈیو بھی جاری کی،

جس میں انہوں نے کہا کہ لو جی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ، دفع دور کورونا‘‘، منفرد انداز سے بتانے پر اُن کے مداح بھی خوب محظوظ ہورہے ہیں، گلوکار کی صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کر رہے ہیں۔

دوسری جانب گلوکار جواد احمد کا دو بار کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، آمنہ الیاس، ثوبیہ خان سمیت دیگر فنکار بھی وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، جبکہ ملک بھر میں مزید ایک سو سینتیس مریض جاں بحق ہوگئے ہیں،چوبیس گھنٹے میں پانچ ہزار چار سو پینتالیس افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی۔۔ مثبت کیسز کی شرح آٹھ فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >