رمضان ٹرانسمیشن میں ناگن ڈانس کرنے اور دوڑ لگانےپر عامر لیاقت تنقید کی زد میں

 

پاکستان میں رمضان ٹرانسمیشن کا سب سے بڑا نام سمجھے جانے والے عامر لیاقت حسین اس سال بھی اپنی حرکتوں کے ذریعے پاکستانیوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کی رمضان ٹرانسمیشن کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ناگن ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اس مزاحیہ انداز میں ناگن ڈانس کیا کہ دیکھ کر ہنسی نہیں رکتی۔

عامر لیاقت حسین نے انڈیا میں شادیوں پر شراب پی کر ناگن ڈانس کرنے والوں کو انہی کے انداز میں (یعنی زمین پر لیٹ کر) ڈانس کرکے خراج تحسین بھی پیش کیا۔

ان کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ پاکستانی خاتون ایتھلیٹ کے ساتھ دوڑ لگاتے ہوئے گر پڑے تھے۔ بہرحال ان کی ان حرکتوں پر سوشل میڈیا صارفین نے کھل کر تنقید کی اور انہیں قائم مقام شیطان تک کہہ ڈالا۔

احمد داؤد نامی صارف نے کہا کہ ماہ رمضان میں مسلمان اپنے ایمان کو مضبوط رکھیں۔ قائم مقام شیطان عامر لیاقت کا ناگن ڈانس دیکھنے کے چکر میں تراویح نہ چھوڑیں۔

اخلاق احمد نے کہا کہ رمضان المبارک میں شیطان تو بند ہو گیا مگر اس کا چیلہ عامر لیاقت ناگن ڈانس کر کر کے لوگوں کو بھٹکانے کى پورى کوشش کر رہا ہے اس لئے مسلمان نماز اور تراویح پر توجہ دیں۔

شیرآفریدی نے سوال اٹھایا کہ رمضان ٹرانسمیشن میں مذہبی اسکالر سمیت پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ممبر قومی اسمبلی کی سیٹ نام کرنیوالے عامر لیاقت کا ناگن ڈانس، یہ ایوان میں عوام کی فلاح اور مذہبی عقائد کی حفاظت کرینگے؟

ایک اور صارف نے کہا کہ آج احساس ہوا کے ہمارے کچھ ارکان اسمبلی بہت غریب ہیں، رمضان ٹرانسمیشن میں ناگن ڈانس کر کے روزی روٹی کما رہے ہیں، سرکس کے بارے کیا خیال ہے؟

بروکن نیوز نامی پلیٹ فارم نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ سانپ بھی عامر لیاقت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

ایک اور ٹویٹ میں طنز کے طور پر معاون خصوصی سے منسوب کر کے کہا کہ عمران خان سچا تھا بالی وڈ فلموں نے ہمارا کلچر تباہ کر دیا ہے آج عامر لیاقت "ناگن” ڈانس کر رہے ہیں۔

عروسہ عظیم نے کہا کہ ناموس رسالت کے لیے اصلی تے خالص عاشق رسول مولانا عامر لیاقت حسین کا ناگن ڈانس، فرانس بھی کانپ گیا ہوگا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >