عمران خان نے کرپٹ مافیا کی سازش سمجھانے کے لیے بھارتی فلم کا کونسا کلپ شئیرکیا؟

عمران خان نے اپنی حکومت کے خلاف کرپٹ مافیا کی سازش سمجھانے کے لیے بھارتی فلم "انقلاب” کا کلپ شیئر کر دیا

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے موجودہ ملکی حالات کی عکاسی کرنے کے لیے اور اپنی حکومت کے خلاف کرپٹ مافیا کی سازشوں کو سمجھانے کے لیے بھارتی فلم کا کلپ شیئر کیا گیا، تاہم اسے کچھ دیر بعد ہی نامعلوم وجوہات کی بنا پر ڈیلیٹ کردیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر وزیراعظم کی جانب سے بھارتی فلم انقلاب کا ایک مختصر کلپ شیئر کیا گیا۔ فلم میں مرحوم اداکار قادر خان کو ایک سیاسی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ کلپ کے کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ "تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف پہلے دن سے کرپٹ مافیاز یہی سازشیں کررہے ہیں”۔

انقلاب فلم کے اس سین میں قادر خان کہتے ہیں کہ ’ہمیں عوام کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے حکومت سے عوام کا اعتماد ہٹانا ہوگا جس کیلئے ایسا ماحول پیدا کرنا ہوگا لوگ اس سرکار کو نکمی، ناکارہ اور بیکار سمجھ کر کسی اور پارٹی کو کرسی پر بٹھانے پر مجبور ہوجائیں، اس کے لیے ہر صوبے ہر شہر میں قتل عام، ڈکیتی فساد کرانے ہوں گے اور اس مقصد کے لیے ہندو مسلم فساد، سکھ اور ہندو فساد، ہندو عیسائی فساد شروع کرائے جائیں گے۔

اداکار قادر خان مزید کہتے ہیں کہ جب یہ سب ہو گا تو وہ سامنے آئیں گے اور لوگوں کو بتائیں گے کہ کس طرح موجودہ حکومت نکمی اور ناکارہ ہے ان تمام مسائل کا ایک ہی حل ہے کہ ان کی پارٹی کو حکومت کی باگ ڈور دی جائے تاکہ وہ ملک کو آگے بڑھا سکیں۔

اداکار حاضرین کو یہ بھی کہتے ہیں کہ اس کے لیے پیسے اکٹھے کرنا ہوں گے اور جو جتنے پیسے دے گا اس سے کئی گنا زیادہ بعد میں حکومت میں آکر واپس بھی لے سکے گا۔

اس مختصر کلپ کے ساتھ انہوں نے کسی فرد یا گروہ کا نام تو نہیں لیا البتہ یقیناً ان کا اشارہ متحدہ اپوزیشن کے پلیٹ فارم پی ڈی ایم کی ہی جانب ہے جس میں 10 سے زائد سیاسی جماعتوں کا ایک ہی مقصد ہے کہ کسی طریقے حکومت کو ناکام دکھا کر خود اقتدار کی سیڑھی پر آگے بڑھ جائیں۔

  • بھارتی فلموں سے تو فحاشی نہیں پھیلتی تھی اب خود ہی بھارتی فلموں کے حوالے دینے لگ پڑے ، اس فلم کی ہیروئین سری دیوی بھی بچھو والے گانے پر بے پردہ تھی ، اگر کوئی برداشت نہ کرسکا تو پھر کیا ہوگا؟؟

  • This sums up PTI politics perfectly…..craete chaos in the country….and make the masses beleive only THEY are the saviors. Once in power, reap the corruption benefits of all they sow. We see it with the billions PTI members encashed during senate elections….during the fuel shortage….sugar shortage….etc….


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >