ارتھ آور کیا ہے؟ صوبائی وزیر کا جواب سن کر آپ سر پکڑ لیں گے

سیاسی رہنماؤں کی جانب سے بعض اوقات ایسے ایسے بیانات سامنے آتے ہیں کہ لوگ ان کی علمیت اور سمجھ بوجھ پر اپنا سر پکڑ کر بیٹھ جاتے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا پنجاب کے وزیر ثقافت خیال کاسترو کے ساتھ جن سے ایک صحافی نے پریس کانفرنس کے دوران سوال کیا کہ ارتھ آور کیا ہے؟ اب وزیر صاحب کا جواب سن کر سکول جاتا بچہ یا تو اپنی تعلیم پر شک کرنے لگے گا یا خیال کاسترو کی جنرل نالج پر فاتحہ پڑھے گا۔

خیال کاسترو نے صحافی کے سوال پر بنا جھجکے اور ہچکچائے جواب دیتے ہوئے کہا کہ "ارتھ آور یہ ہے کہ دنیا میں جہاں کہیں بھی ارتھ آتا ہے اس کوصرف سرسبز علاقے روک سکتے ہیں،یعنی درخت ارتھ کو روک سکتے ہیں”۔

وزیر صاحب نے یہیں بس نہیں کی بلکہ کہا کہ درخت ارتھ یعنی "زلزلے” کو روکتا ہے اسی لیے ہم نے درخت لگانے ہیں تاکہ ہم ارتھ کو روک سکیں۔

خیال کاسترو کا جو نظریہ "ارتھ آور” کے بارے میں ہے سو ہے مگر ان کے ذہن میں زلزلے کا انگریزی ترجمہ سن کر بھی شائد انگریزی اور اردو اس وقت دونوں منہ چھپائے بیٹھی ہوں گی۔

    • حمزہ شہباز کا سکول کے بچے کے ساتھ مکالمہ
      انکل یہ کرپشن کیسے ختم کی جاسکتی ہے؟
      بیٹا کرپشن ہوتی رہتی ہے اس کی فکر نہیں کرنی چاہیے

      آلِ شریف کی آل اولاد کی مثبت اور تعمیری سوچ


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >