کورونا ایک حقیقت ہے،سینئر اداکارہ مرینہ خان بھی وائرس کا شکار ہو گئیں

 کورونا ایک حقیقت ہے،سینئر اداکارہ مرینہ خان بھی وائرس کا شکار ہو گئیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ مرینہ خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں، اُنہوں نے سوشل میڈیا پیغام میں ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاع دی۔ اداکارہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں اور اب وہ 14 دن تک اپنے کمرے میں اکیلی ہی رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل "تنہائیاں ،دھوپ کنارے، نجات سمیت متعدد بہترین اور یادگار ڈراموں سے شہرت پانے والی مایہ ناز اداکارہ مرینہ خان نے بتایا ہے کہ وہ بھی کورونا کا شکار ہو چکی ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ ’میں نے خود کو بہت بچایا لیکن بدقسمتی سے میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

اداکارہ نے اپنی کورونا علامات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ’مجھے کبھی بخار چڑھتا اور کبھی اُترتا ہے جبکہ سر کا درد اب پہلے سے کم ہوگیا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ میں پہلے کورونا وائرس کو اتنا سنجیدہ نہیں لیتی تھی لیکن میں جب سے وائرس کی شکار ہوئی ہوں تب سے خوفزدہ ہوگئی ہوں۔

مرینہ خان نے بھارت کی صورتحال کی مثال دیتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ ہمیں اپنے پڑوسی ملک سے سبق سیکھنا چاہئیے۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنا اور اپنے پیاروں کا خیال رکھیں اور کورونا وائرس کو سنجیدہ لیتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

یاد رہے کہ ان سے قبل کئی معروف اداکار جن میں بہروز سبزواری، ماہرہ خان، سنبل شاہد ، علی سفینہ ، نیلم منیر ، یاسر نواز، ندایاسر، روبینہ اشرف ، سکینہ سموں، علیزے شاہ، نعمان سمیع، نوید رضا، ابرارالحق، واسع چودھری، شفاعت علی، سلمان احمد، عثمان مختار اور جواد احمد سمیت دیگر فنکار کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >