پیپلزپارٹی کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی کی مخالفین کو ننگی گالیاں،ویڈیو وائرل

پیپلزپارٹی کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی کی مخالفین کو ننگی گالیاں،ویڈیو وائرل

پیپلزپارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی نگہت اورکزئی کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ تحریک انصاف اور خیبرپختونخوا کے وزراء کو شدید سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے گالیوں کا بھی بے دریغ استعمال کررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق منظر عام پر آنے والی ویڈیو کسی سیاسی بیٹھک کی ہے جس میں مختلف سیاسی رہنما موجود ہیں، اس بیٹھک میں نظر آنے والی واحد خاتون نگہت اورکزئی ہیں جو شدید غصے اور اشتعال میں نظر آرہی ہیں۔

ویڈیو میں نگہت اورکزئی اور دیگر افراد میں کسی معاملے پر بحث چھڑ جاتی ہے جو اس قدر شدت اختیار کرجاتی ہے کہ پشتو میں نگہت اورکزئی صوبائی وزراء اور تحریک انصاف کا نام لے لے کر نہ صرف غیر اخلاقی الفاظ بولتی ہیں بلکہ شدید غم و غصے کا اظہار بھی کرتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو کو شیئر کرنے والے انصاف ٹی وی خیبرپختونخوا کے آپریشنل ہیڈ جلال قاضی کا کہنا تھا کہ سرعام تحریک انصاف اور اس کے وزراء کو گالم گلوچ کا نشانہ بنانے کی نگہت اورکزئی کی ویڈیو شرمناک ہے۔

انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس واقعے پر کسی لبرل یا خواتین کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے والی نام نہاد تنظیموں کی جانب کوئی مذمتی بیان سامنے آئے گا؟


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >