اقرا عزیز کی گود بھرائی پر اوڑھے گئے ڈیزائنر دوپٹے پر کیا 100 پیغامات لکھے گئے ؟

اداکارہ اقراعزیز کی گود بھرائی پر اوڑھے گئے ڈیزائنر دوپٹے کی دلچسپ کہانی، جانیئے اقرا اس دوپٹے کا کیا کریں گی؟

اداکار یاسر حسین اور ان کی اہلیہ اداکارہ اقراعزیز بہت جلد والدین بننے والے ہیں اس حوالے سے اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے گود بھرائی کی تصاویر شیئر کیں جن میں انہوں نے بتایا کہ وہ بہت جلد ماں بننے والی ہیں اور انہوں نے گودبھرائی کی رسم کی ہے۔

اس موقع پر اقرا عزیز کی جانب سے اوڑھے جانے والے دوپٹے سے متعلق ڈیزائنر فہد حسین نے بتایا کہ انہوں نے اقرا عزیز کے لیے خاص دوپٹہ تیار کیا ہے جس پر ان کے آنے والے بچے کیلیئے100 دعائیں لکھی گئی ہیں جن کے ساتھ خوبصورت پھول لگا کر ڈیزائن بنایا گیا ہے۔

ڈیزائنر کے مطابق جب اقراعزیز اپنا ڈریس بنوانے کے لیے ان کے پاس گئیں تو انہیں بہت خوشی تھی کہ وہ اپنی زندگی کے اس خاص موقع پر ان سے اپنا ڈریس بنوا رہی ہیں تاہم انہوں نے بتایا کہ وہ ان کیلئے ایسا دوپٹہ بنائیں گے جس پر دعائیں تحریر کی ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ یاس اور اقرا نے انہیں 100 دعائیں لکھ کر دیں جنہیں کڑھائی کی مدد سے دوپٹے پر لکھا گیا۔ سامنے آنے والی تصاویر میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ اقرا نے وہی دوپٹہ اوڑھ رکھا ہے۔

اچھے اخلاق سے بہتر کچھ نہیں ، علم سب سے بڑی دولت ہے ، لوگوں کے ساتھ بھلائی کروگے تو لوگ بھی تمہارے ساتھ بھلائی کریں گے ، اللّہ تعالیٰ سے اپنی بھلائی کی دُعا کرو ،کسی سے لڑائی نہ کرو

اداکارہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اگر ان کی بیٹی ہوئی تو وہ یہ دوپٹہ اسے دیں گی اور اگر بیٹا ہوا تو وہ یہ دوپٹہ اپنی بہو کو دیں گی۔

مزید یہ کہ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی پوسٹ میں انہوں نے اپنے بچے کی پیدائش کے لیے ممکنہ وقت کا بھی اعلان کر دیا، اس پوسٹ کے مطابق رواں سال جولائی کے مہینے میں ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >