ٹوئٹر نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کا اکاؤنٹ مستقل بند کردیا، سوشل میڈیا کے میمز

ٹوئٹر انتظامیہ نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کا اکاؤنٹ مستقل طور پر معطل کردیا، سوشل میڈیا صارفین خوش

سماجی روابط کی مشہور ویب سائٹ ٹوئٹر نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کا آفیشل اکاؤنٹ معطل کر دیا ہے جس کی وجہ ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے ضوابط کی خلاف ورزی بتائی گئی ہے۔

کنگنا رناوت مختلف معاملات پر متنازع ٹوئٹس کے ذریعے اکثر خبروں کی زینت بنی رہی تھیں۔ انہوں نے حال ہی میں بھارت میں کورونا کے پھیلاؤ سے متعلق مصنوعی آکسیجن پلانٹس نصب کرنے کے معاملے پر پیغام شیئر کیا تھا جس میں وہ کافی برہم تھیں۔

بھارتی اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ہر کوئی زیادہ سے زیادہ آکسیجن پلانٹس بنا رہا ہے، آکسیجن سلنڈرز ٹنوں کے حساب سے مل رہے ہیں۔ ہم کس طرح اس ساری آکسیجن کا بدلہ دے سکیں گے جو زبردستی ماحول سے لی جا رہی ہے؟

اداکارہ کا اکاؤنٹ معطل کرنے کے حوالے سے ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ انہوں نے کنگنا کے اکاؤنٹ کو مسلسل نفرت انگیز اور غیر اخلاقی زبان کے استعمال کر معطل کیا ہے۔

کنگنا نے آخری بار اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد مغربی بنگال میں ہونے والے مبینہ تشدد پر تبصرہ کیا تھا۔

ایک صارف نے راہول گاندھی کا کلپ شیئر کرتے ہوئے کنگنا رناوت کو ٹاٹا بائے بائے بول دیا۔

نشانت نامی صارف نے کہا کہ ٹوئٹر نے کنگنا کا اکاؤنٹ معطل کیا تو ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ وہ یہی تو چاہتے تھے۔

کمال آر خان نے کہا کہ وہ بالی ووڈ میں موجود تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کیونکہ نفسیاتی مریضہ کنگنا رناوت کا اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ کنگنا رناوت سوچ رہی ہوں گی کہ یہ کیا ہوا کب ہوا کیسے ہوا؟

ایک صارف نے کنگناکا اکاؤنٹ معطل ہونے پر لکھا کہ دلجیت دوسانج جیک کو گلے لگا کر کہ رہے ہوں گے کہ تو تو بہت مست کام کرتا ہے۔

سیف اللہ نے کہا کہ کنگنا کا اکاؤنٹ معطل ہونے کے بعد لوگ کہہ رہے ہیں آخر وہ دن آ ہی گیا۔

انکت نامی صارف نے 2 تصاویر شیئر کیں جس میں سے ایک میں کچرہ ہے انہوں نے کہا کہ یہ وہ ٹوئٹر ہے جب کنگنا اس پر موجود تھیں اور دوسری تصویر میں خوبصورت منظر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس کے بعد کا ٹوئٹر ہے۔

  • اس کو بہت پہلے بین کردینا چاہئے تھا پورے معاشرے میں زہرپھیلادیا ہے اس پاگل عورت نے۔ خود تو پاگل تھی ہی مگر دوسروں کو پاگل بنارہی تھی اس کو جیل میں ہونا چاہئے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >