لائیو شو کے دوران عامر لیاقت کے بلاوجہ بولنے پر اداکارہ نوشین شاہ بھڑک گئیں

لائیو شو کے دوران عامر لیاقت کے بلاوجہ بولنے پر اداکارہ نوشین شاہ بھڑک گئیں
اداکارہ نوشین شاہ نے نجی ٹی وی چینل پر آن ایئر ہونے والے لائیو شو کے دوران میزبان عامر لیاقت کے زیادہ اور بلاوجہ بولنے پر غصے کا اظہار کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

پاکستانی انٹرٹینمنٹ چینلز دیکھنے والے ناظرین واقف ہیں کہ ڈاکٹر عامر لیاقت اپنے شو کے دوران خود سے زیادہ کسی کو بولنے کی اجازت نہیں دیتے، اپنی بے تکی باتوں اور بے مقصد جملوں کا متواتر استعمال کرنے والے عامر لیاقت کو پاکستان شوبز انڈسٹری کی دو اداکاراؤں کی جانب سے اُن ہی کے شو میں چپ کروایا گیا ہے۔

چند روز قبل اداکارہ صبور علی کی جانب سے عامر لیاقت کے رمضان ٹرانسمیشن شو میں شرکت کے دوران دلچسپ جواب دے کر عامر لیاقت کو خاموش کرایا گیا تھا جبکہ اب ایک بار پھر نو شین شاہ کی جانب سے بھی اسی طرح عامر لیاقت کو چپ کرا دیا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شوکے دوران گلوکار احمد جہانزیب، میزبان عامر لیاقت اور اداکارہ نوشین شاہ موجود ہیں اور باتوں میں مصروف ہیں۔ نوشین شاہ کے بات ختم ہونے کا انتظار کیے بغیر ہی عامر لیاقت بھی اُن کے ساتھ بولے جا رہے ہیں اور نوشین کو بولنے کا موقع ہی نہیں دے رہے ہیں۔

جس پر نوشین شاہ عامر لیاقت سے تنگ آ کر انہیں خاموش ہونے کا بول رہی ہیں اور ساتھ میں کہہ رہی ہیں کہ آپ بہت بولتے ہیں کسی اور کی سنتے ہی نہیں۔

  • Amir liaqat is definitely facing some health issue!! He is almost stuttering . His voice is shattering! There is something wrong! No way this kind of behavior is normal


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >