وزیراعظم بناؤ ملک کا سارا قرض اتار دوں گا،وقار زکا کے دعوے پر دلچسپ تبصرے

وزیراعظم بناؤ ملک کا سارا قرض اتار دوں گا،وقار زکا کے دعوے پر دلچسپ تبصرے

مشہور ٹی وی ہوسٹ وقار ذکاء نے ملک کا سارا بیرونی قرضہ اتارنے کا دعویٰ کردیا ہے، ان کا کہنا ہے شرط یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو ہٹا کر انہیں ملک کا سربراہ بنایا جائے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر نوجوانوں اور سوشل میڈیا کے موضوعات پر متحرک رہنے والے وقار ذکاء اس بار ایک نئے رنگ میں سامنے آئے ہیں، وہ آج کل پاکستان میں "بٹ کوائن” اور ایسی ڈیجیٹل کرنسیز کیلئے خاصے متحرک نظر آرہے ہیں۔

ایسے میں انہوں نے ٹویٹر پر اپنے تازہ ترین پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ ملک کا ٹوٹل قرضہ بٹ کوائن کی مدد سے اتار سکتے ہیں،بس شرط یہ ہے کہ عمران خان عہدے سے استعفیٰ دیں۔

وقار ذکاء نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعے ملک کا تمام قرضہ اتار سکتا ہوں، مگر شرط یہ ہے کہ عمران خان کو عہدے سے ہٹا کر مجھے ملک چلانے دیا جائے، اور اگر میری پیشکش نہیں مانی جاتی تو پاکستانی عوام وزیراعظم سے قرض اتارنے سے متعلق جامہ منصوبے کا مطالبہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں سارے سیاستدانوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ قرض اتارنے کیلئے کوئی منصوبہ بتائیں۔

وقار زکا کے اس دعوے پر صحافی ملیحہ ہاشمی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا "ماشاءالله۔ وقار زکا صاحب، آپ صرف Crypto سے ہی نہیں، یوٹیوب پر ویوز کیلئے خواتین کالرز سےجو غلیظ، واہیات گفتگو کرتےہیں، جو مجھے بدقسمتی سےایک بار سننےکا شرف حاصل ہوا، جس پر ہر ذی شعور انسان نے آپکی طبیعت صاف کی، اس سےبھی پاکستان کا سارا قرضہ اتر سکتا ہے،لیکن آپکی بہت مہربانی”

اینکر پرسن اجمل جامی نے پوچھا یہ وقار زکا کون ہے؟

سینئر بزنس رپورٹر فاروق بلوچ نے وقار زکاکے دعوے کا پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے تفصیلی ویڈیو بیان جاری کیا۔

صارف مناہل فاطمہ نے وقار زکا کو میٹرک اور انٹر کے بچوں کا وزیراعظم قرار دے دیا۔

ایک اور صارف منیب یوسف نے سوالیہ انداز میں پوچھا کیا یہ بندہ بے وقوف ہے؟

ایک اور صارف احمد شیراز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ "یہ بندہ ضرور سستا نشہ کرتا ہے ورنہ اتنی سمجھ بوجھ تو عام بندے میں ہوتی ہی ہے کہ کونسی بات کرنے لائقِ ہے اور کونسی بات نہیں”۔

  • Well he is actually correct. If Pakistan would establish it’s soverneigh fund rather than keeping USD< they should be able to pay off the loan much quicker. USD is a depreciating asset anyways


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >