گلوکار فخر عالم خطرناک ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئے،انکی گاڑی کا ٹرک سے حادثہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موجود گلوکار و اداکار فخرعالم خطرناک ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئے۔ ان کی گاڑی دودھ لانے والے ٹرک سے ٹکر کے نتیجے میں بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

فخرعالم نے اس حوالے سے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بغیر لائسنس کے بڑی گاڑیاں چلانے والے یہ ڈرائیور شہریوں کی موت کا سامان بنے ہوئے ہیں۔ جبکہ ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی اسلام آباد پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ہم نیوز کے ساتھ ایک پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں اور اسی سلسلے میں جا رہے تھے کہ راستے میں دودھ والے ایک ٹرک نے بغیر اشارہ دیئے یوٹرن لیا جس کے نتیجے میں ان کی گاڑی اس سے ٹکرا گئی اور گاڑی اس سے ٹکرا کر سڑک کی دوسری جانب جا گری۔

گلوکار نے بتایا کہ اس ٹریفک حادثے سے ان کا اور ڈرائیور کا بچنا کسی معجزے سے کم نہیں۔ فخر عالم کا کہنا ہے کہ بغیر کسی مناسب ٹریننگ کے اتنی بڑی گاڑیاں ان ناتجربہ کار لوگوں کو دینا لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

گلوکار کے مطابق ٹریفک وارڈن نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ ٹرک ڈرائیور کی ہی غلطی تھی اور پوچھنے پر اس کے پاس لائسنس بھی نہیں نکلا۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف یہ چاہتے ہیں پولیس اب ایسے اقدامات کرے یہ کہ شخص دوبارہ کبھی سڑک پر چڑھ کر لوگوں کی زندگیاں خطرے میں نہ ڈال سکے۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح کے ناتجربہ کار اور خطرے کی علامت بنے لوگوں کی نشاندہی کریں تاکہ ہم اپنے معاشرے اور سڑکوں کو ایسے لوگوں سے محفوظ بنا سکیں۔

گلوکار فخر عالم ایک پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں جو کہ پاکستان آرمی سے متعلق ہے م جس کے متعلق انہوں نے سوشل میڈیا پر تفصیلات سے آگاہ کیا اور تصویر بھی شئیر کیں ،

  • پاکستان میں روڈ پر روزانہ کی بنیاد پر ڈرائیوروں کی غفلت کی وجہ سے لوگوں کی جانوں کا نقصان پہنچتا ھے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو روڈ محفوظ بنانے کے لیئے سخت سے سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ھے تاکہ اناڑی ڈارئیوروں کی غفلت سے حادثات سے بچا جا سکے۔

  • @falamb3 Sir Gov ko chaheye k ab traffic licence ke taraf tawajo dey, ta k roz k barhtay hue hadso se log mehfooz hu sakay.
    Max road pe jitni garia chal rahe hoti hein, majority k pas licence ni. Ab Gov ko is traffic qawaneen ke taraf b tawajo daini chaheye, ta k log ae roz without license walay drivers k hadso se bach sakay.
    Think abt it!!!
    🤔🤔🤔🤔🤔

  • bahir k mulkon main amm licence laina buhat mushkol hai..trucks kay liay to proper training and tests hotay hain .plz ab is taraf b hakoomat tawajjo dy.koi b uth k kuch b drive karnay lag jata hai.na signal daitay hain na right left daikhtay hain. bas jaldi hoti hai..kise b tarah cut maro aur niklo..chahaey koi hadsa ho ya koi maray.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >