ایمازون:پچھلے 10 سالوں میں جو نہیں ہو سکا وہ ہماری حکومت نے کر دکھایا ہے، شہبازگل

ایمازون نامی ای کامرس سروس کے پاکستان میں آغاز پر معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ جو کام پچھلے 10 سالوں میں نہیں ہو سکا وہ تحریک انصاف کی حکومت نے کر دکھایا ہے۔

معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ایمازون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کردیا ہے، اس سے پاکستان عالمی منڈی میں شامل ہوگیا ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا کہ ایمازون کے پاکستان میں آنے سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ اپنے ٹوئٹ کے آخر میں انہوں نے اس کا کریڈٹ وزیراعظم کو دیتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

  • آمیزان کمپنی کے پاکستان میں کام شروع کرنے سے پاکستان کی کمپنیاں دنیا بھر میں اپنی مصنوعات/ تجارت بھرپور طریقے سے کر سکیں گی اور لاکھوں لوگوں کو نئے روزگار کے مواقع مل سکیں گے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >