شہباز شریف نے طالبہ کو اسائمنٹس سے بچنے کا دلچسپ فارمولا بتادیا

شہباز شریف نے طالبہ کو اسائمنٹس سے بچنے کا فارمولا بتادیا

تعلیم سے جان چھڑانے والوں طلبہ کیلئے اسائمنٹس کسی بوجھ سے کم نہیں ہوتے،ان کی کوشش ہوتی ہے کہ کوئی ایسا راستہ نکل آئے کہ اسائمنٹس سے جان بچ جائے، جس کے لئے کافی جتن بھی کئے جاتے ہیں،ایسی ہی ایک ایک طالبہ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے اپنا دکھ شیئر کیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما گزشتہ روز خوشاب میں جیت اور حکومت میں آنے کیلئے بعد اپنی پالیسیوں پر ٹویٹ کر رہے تھے ، ایسے میں ایک ایک طالبہ نے موقع کا فائدہ اٹھایا اور شہباز شریف کو اپنا مسیحا بنایا، شہباز شریف کے ٹویٹ پر ٹویٹ کیا کہ ہائے سر ! ٹیچرز اتنی اسائنمنٹس دیتے ہیں ٗ آپ نے حکومت میں آکر سب سے پہلے اس کا نوٹس لینا ہے۔

طالبہ کی اس مزاحیہ دکھی کہانی پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب بھی بچے بن گئے، اور طالبہ کو اسائمنٹ سے بچنے کا نسخہ بتادیا۔

شہباز شریف نے شرارتی انداز میں لکھا کہ اس کا ایک آسان حل ہے،جب پوری کلاس اسائمنٹس جمع کروائے گی تو ٹیچرز پر مارکنگ کا لوڈ بڑھ جائے گا اور یہ کام اتنا آسان نہیں ہے۔اس کی وجہ سے ہو سکتا ہے آپ کو ملنے والی اسائنمنٹس میں خود بخود کمی آجائے۔

اپنے اس ریپلائی کے ساتھ شہباز شریف نے ایک سمائیلی ایموجی بھی شامل کردی۔

اور جب بات ہوتعلیم کی تو وزیرتعلیم شفقت محمود کو کون بھول سکتا ہے، جو نکمے طلبہ کے دل میں گھر کرچکے ہیں،کورونا کے دوران تو وزیرتعلیم شفقت محمود بچے بڑے ہر عمر کے طلبہ کے ہر دل عزیز بنے ہوئے ہیں، ان کے فیصلوں سے تو طلبہ کی بانچھیں کھلی ہوئی ہیں،اسکولوں کی بندش یا امتحانات کے ملتوی ہونے کی خبر دی جاتی تو پاکستان کے سرفہرست نالائق طلبہ کی تو عید ہوجاتی ہے۔

سوشل میڈیا پر وفاقی وزیر تعلیم کے گن گائے جاتے ٗ ان کی تصاویر شیئر کی جاتیں اور کچھ تو کہتے ہیں کہ کاش شفقت محمود میرے والد ہوتے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >