بھارت میں کرمنلز سے یورینیم نکلنے پر فخر عالم کا عالمی برادری سے مطالبہ

ممبئی کرمنلز سے یورینیم برآمد ہونے پر بھارت جواب دے، فخرعالم

پاکستانی گلوکار فخرِ عالم نے ممبئی میں اسٹریٹ کرمنلز کے پاس سے یورینیم برآمد ہونے کی خبر پر بھارت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، اور دنیا کی اس جانب توجہ مبذول کرواتے ہوئے بھارت سے جواب طلب کرنے کا مطالبہ کردیا۔

فخر عالم نے ٹویٹر پر بھارتی خبر رساں ادارے کی ممبئی میں اسٹریٹ کرمنلز کے پاس سے 7 کلوگرام ریڈیو ایکٹو یورینیم برآمد ہونے کے بارے میں خبر کا لنک شیئر کیا،اور سوال کیا کہ بھارت کو دنیا کو جواب دینے کی ضرورت ہے کہ ریاست اپنے اسٹریٹ مجرموں کو یورینیم رکھنے کی کیسے اجازت دے سکتی ہے؟

گلوکار نے مزید کہا کہ جب اسے دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جائے گا تو بھارت یہ دعوٰی کرے گا کہ یہ پاکستان سے آیا تھا،حقیقت بے نقاب ہوگئی ہے جس کے بعد اب دنیا کو بھارت سے جواب طلب کرنا ہوگا۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں غیر مجاز افراد سے سات کلو گرام سے زائد قدرتی یورینیم کی برآمد ہوئی تھی،بھارتی بھابھا اٹامک ریسرچ سنٹر نے تصدیق کی کہ پکڑا جانے والا یورنیئم انتہائی ریڈیوایکٹو ہے،بھارت میں اجتماعی و انفرادی یورینیم چوری اور اسمگلنگ کے درجنوں واقعات ہو چکے جن پر امریکا اور ایٹمی دہشت گردی سے بچاؤ کے ادارے سمیت کئی ممالک اپنی تشویش کا اظہار کر چکے ہیں÷

ماہرین کے مطابق دہشت گرد ریڈیو ایکٹو مواد کو کسی بھی روایتی ہتھیار سے جوڑ کر دھماکہ کرسکتے ہیں، جسے ڈرٹی بم کا نام دیا گیا ہے۔

پاکستان کے دفترِ خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھارت میں غیر مجاز افراد سے 7 کلو قدرتی یورینیم کی قرقی کے معاملے پر شدید تشویش ہے، ایٹمی موادکی سیکیورٹی تمام ممالک کی اوّلین ترجیح ہونی چاہئے،بڑی مقدار میں قدرتی یورینیم کی قرقی کے معاملے کی تفصیلی تحقیقات ہونی چاہئے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >