اب سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے بھی پیسے کمائے جاسکیں گے، کیسے ؟

سماجی روابط کی مشہور ویب سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جو کہ اب لوگوں کا ذریعہ معاش بھی بن سکے گا۔ اس نئے فیچر کی مدد سے ہر کوئی فائدہ اٹھا سکے گا جس کا صارفین کو ایک نئی اپ ڈیٹ کے ذریعے پتہ چلے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹوئٹر "ٹپ جار” کا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جس سے صارفین کے بائیو ڈیٹا یعنی پروفائل پر جا کر ڈیجیٹل پیمنٹ کے ذریعے کسی کام کو سراہا جا سکے گا یا کسی کی مالی امداد کی جا سکے گی۔

مالی امداد کا ارادہ رکھنے والے ٹوئٹر پر ہی کیش ایپس کی مدد سے ڈالرز کی شکل میں امداد کر سکیں گے جس سے متعلق ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ پوری رقم مطلوبہ شخص کے اکاؤنٹ میں منتقل کرے گی اور اس سے کوئی بھی اضافی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔

اس طرح آپ ایسے لوگوں کی مالی معاونت کر سکتے ہیں جن کی خبروں کی مدد سے آپ باخبر رہتے ہیں یا کوئی ایسا جس کے میک اپ ٹپس آپ کو خوبصورت بننے میں مدد دیتے ہوں یا پھر اگر آپ کسی کو مشکل میں دیکھتے ہیں تو اس کی بھی امداد ممکن ہو سکے گی۔
اس مقصد کے لیے ٹوئٹر کی جانب سے ایک ٹوئٹ کر کے طریقہ کار کو سمجھایا گیا ہے جس میں بتایا ہے کہ اب آپ اس طریقے سے اس پلیٹ فارم کو بھی رقم کی منتقلی کیلئے استعمال کر سکیں گے۔

اس میں ایک اینی میٹڈ جِف کے ذریعے اس کا طریقہ کار بھی سمجھایا گیا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ فیچر ہر ایک کو دستیاب نہیں بلکہ اسے ابھی محدود تعداد میں صارفین کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔ جب کوئی صارف ٹپ جار کو ایکٹیویٹ کردے گا تو وہ اپنے اکاؤنٹ میں مختلف پیمنٹ پلیٹ فارمز جیسے کیش ایپ، پے پال وینمو اور دیگر سے منسلک کرسکے گا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>