بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت باز نہ آئیں ، انسٹاگرام کا بھی ایکشن

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی مشکلات کسی صورت کم نہ ہوئیں سوشل میڈیا پر ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ہاتھ دھونے کے بعد ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بھی پوسٹیں ہٹنے لگیں۔

کنگنارناوت اپنی تلخ کلامی اور بےباک تجزیوں کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ اب انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا ہے کہ ان کی کچھ روز قبل لگائی گئی پوسٹ انسٹاگرام کی جانب سے ہٹا دی گئی ہے۔1

اداکارہ نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسٹاگرام نے ان کی کورونا سے متعلق پوسٹ ڈیلیٹ کردی جس میں انہوں نے اس وائرس کوتباہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔ کنگنارناوت نے مزید کہا کہ ٹوئٹرپردہشت گردوں اورکمیونسٹ کے لیے ہمدردی رکھنے والوں کو تو ضرور دیکھا تھا لیکن یہاں تو کورونا وائرس کے ہی مداح موجود ہیں۔

بھارتی اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ انہیں انسٹا گرام پرابھی 2  ہی دن ہوئے ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ ایک ہفتہ بھی گزار نہیں سکیں گی۔

یاد رہے کہ اداکارہ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ مغربی بنگال میں ممتا بینرجی کی جیت سے بعد پیدا ہونے والی پرتشدد صورتحال سے متعلق کی گئی ایک ٹوئٹ کے نتیجے میں مستقل طور پر معطل کیا گیا تھا، جس کے بعد اداکارہ نے کہا تھا کہ ان کے پاس اپنی آواز اٹھانے کے اور بھی ذرائع موجود ہیں جن میں سب سے پہلے ان کا سینما ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا تھا کہ ٹوئٹر نے اکاؤنٹ بند کرکے میری بات ثابت کردی کہ یہ امریکی ہیں، اسکے علاوہ یہ گورے ایشیائی باشندوں کو غلام بنانا اپنا پیدائشی حق سمجھتے ہیں، چاہتے ہیں کہ وہی کیا جائے جو یہ کہتے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >