فواد چودھری نے حکومت پاکستان کے لوگو میں تبدیلی کیلئے گرافکس ڈیزائنرز سے تجاویز مانگ لیں

 

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری اپنی ٹوئٹ میں حکومت پاکستان کا لوگو تبدیل کرنے کا ارادہ ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ گرافکس کا کام کرنے والے ڈیزائنرز سے تجاویز بھی مانگ لی ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ پٹسن اور چائے کے بجائے سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم سے متعلقہ آئیکن لوگو میں شامل کیے جائیں۔

فواد چودھری نے حکومتِ پاکستان کے نئے لوگو کے لیے گرافک ڈیزائنرز سے مخلتف تجاویز بھی مانگ لیں۔

فواد چودھری ٹوئٹ کے بعد مختلف گرافک ڈیزائنرز نے اپنا دماغ لگا کر لوگو بنانے شروع کر دیئے ہیں اور وفاقی وزیر کو یہ تجاویز بھی پیش کی ہیں۔

 


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >