مال بردار گاڑی چلاتے کم عمر بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سکھر میں ایک کم سن بچے کی لوڈنگ گاڑی ڈاٹسن چلانے کا واقعہ سامنے آیا ہے جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے شہر سکھر کی سبزی منڈی میں ایک کم سن بچے کو مال بردار گاڑی”ڈاٹسن” چلاتے دیکھا گیا ہے ، جب اس بچے کی گاڑی چلاتے ہوئے کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی گئی تو یہ گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق سبزی منڈی میں موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ بچہ بہت عرصے سے نہ صرف مال بردار گاڑی چلا رہا ہے بلکہ سبزی منڈی میں گاڑی کو مال لانے اور لے جانے میں استعمال بھی کرتا ہے ، تاہم آج تک پولیس یا موقع پر موجود ٹریفک اہلکاروں نے اس بچے کو ڈرائیونگ سے نہیں روکا۔

بچے کی عمر 9 سال بتائی جاتی ہے، اتنے چھوٹے بچے کی جانب سے ایک مال بردار گاڑی چلانے کا واقعہ کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے جس میں نہ صرف یہ بچہ بلکہ بہت سے اور لوگ بھی جانی و مالی نقصان اٹھاسکتے ہیں، متعلقہ حکام اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے بچے اور گاڑی کی مالک کو ڈھونڈ کر مناسب کارروائی عمل میں لائیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب میں بھی ایسے واقعات رپورٹ ہوئے تھے جس میں کم سن بچوں کو گاڑی چلاتے دیکھا گیا تھا۔

  • اور اگر اسکا باپ نہیں اور یہ ماں کی مدد کر رہا ہے رہا ہے تو حکومت کی طرف اسکا کوئی مناسب متبادل انتظام کر دیا جائے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >